پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں بارش ، برفباری، جاتی سردی لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پشاور اور گرد و نواح میں صبح سویرے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
پشاوراور نواحی علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پختونخوا میں 3 دن سے بارش جاری؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے خوبصورت مناظر
شہر میں اب بھی بادلوں کا راج ہے۔ پشاورمیں گزشتہ روز بھی بوندا باندی اور ہوائیں چلتی رہیں۔ دیراور چترال میں بھی گزشتہ 2 روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
چترال میں رات سے برفباری بھی جاری ہے۔ بارش اور برفباری سےجاتی سردی پھر لوٹ آئی۔ چترال ، دیر ، سوات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں گرم ملبوسات کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وادیٔ کالام میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ
— فائل فوٹوسوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل ، بریکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
وادیٔ نیلم کی تحصیل اٹھ مقام میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر کالام اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بر فباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔
وادیٔ کالام، اتروڑ، گبرال اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔