کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مفتی عبدالباقی

پڑھیں:

گولڈن ٹیمپل پر نامعلوم افراد کا حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ

امرتسر کے معروف گردوارے ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں 2 افراد نے گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی۔ تاحال حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔

زخمی ہونے والوں میں دو سواستاران (رضاکار) بھی شامل ہیں جو شیرو منی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • بنوں؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق
  • بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہل کار جاں بحق
  • ڈہرکی؛ مسلح افراد کی ایم پی اے جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق
  • کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 5 افراد زخمی
  • باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
  • گولڈن ٹیمپل پر نامعلوم افراد کا حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ