ایک بیان میں متحدہ علماء محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران شجاعت علیؑ کو اپنا کر باوقار قوموں کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں، حب اہل بیتؑ وحدت امت کا مظہر ہے، مسلم امہ استعماری قوتوں کے خلاف حب اہل بیتؑ کے نکتہ پر متحد و بیدار ہوجائے، اہل بیتؑ سے محبت جز و ایمان و عداوت نفاق کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام امیر المومنین، فاتح خیبر باب العلم سیدنا مولیٰ علی المرتضیؑ کے یوم شہادت پر بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدا مین انصاری کی میزبانی، مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، مولانا منظرالحق تھانوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی اور استعماری مظالم سے نجات کیلئے جرأت و شجاعت حیدریؑ کو اپنانا ہوگا، مسلم حکمران شجاعت علیؑ کو اپنا کر باوقار قوموں کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں، حب اہل بیتؑ وحدت امت کا مظہر ہے، مسلم امہ استعماری قوتوں کے خلاف حب اہل بیتؑ کے نکتہ پر متحد و بیدار ہوجائے، اہل بیتؑ سے محبت جز و ایمان و عداوت نفاق کی علامت ہے، اہل بیت اطہارؑ، ازواج مطہرات و بنات رسولؐ، خلفائے راشدین و اصحاب رسولؐ جیسی مقدس شخصیات کی پاکیزہ سیرت و کردار مومن و مومنات کیلئے مشعل راہ و ذریعہ نجات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین و کشمیرکی آزادی اور مظالم سے نجات کیلئے جرأت و افکار اہل بیتؑ کو اپنانا ہوگا، حماس و حزب اللہ کے قائدین جیسے شہدائے مقاومت فلسطین میں آزادی القدس کیلئے غاصب، ظالم، قابض لاکھوں فلسطینیوں کا قاتل اسرائیل و امریکہ کے خلاف فاتح خیبر سیدنا مولیٰ علیؑ اور سرداران نوجوانان جنت نواسہ رسولؐ حسنین کریمینؑ و دیگر شہدائے کربلا کے افکار و کردار کو اجاگر کرکے ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید، سرخرو و امر ہوگئے، اسرائیل خیبر میں اپنی ذلت آمیز شکست کو یاد رکھے، حالیہ جنگ بندی و امن معاہدہ استعمار کی شکست و شہدائے القدس کی فتح ہے۔ سیمینار سے علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ محمد حسن شریفی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا قاری سید طاہر جمال تھانوی، مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی، نوجوان موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میں معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، شاہ حسین الدین رحمانی، ایاز قادری نے مولیٰ علیؑ کی شان اقدس اور اہل بیت اطہارؑ کی بارگاہ میں منقبت و نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حب اہل بیت

پڑھیں:

ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا: وزیر خزانہ

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کیلئے 10 ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ ہوا ، ہم قابل عمل منصوبے تیار نہیں کر سکے اور امداد استعمال نہیں کر سکے، کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا ، وزارت خزانہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا آلودگی دن با دن بڑھتی جا رہی ہے ،آلودگی پر قابو پانا ہمارے لئے اصل چیلنج ہے ، پاکستان کا واٹر سائیکل متاثر ہوا ہے ، ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، ٹائم فریم کو کم کرنا ہوگا ، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنر شپ پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے، فنانسنگ کے ساتھ استعداد کار کو بہتر بنانا ہوگا ، ہمیں کلائمیٹ کے لئے مفید منصوبے لانے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا: منیر اکرم
  • یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر قیدیوں کیلئے بڑےریلیف کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج
  • ڈی آئی خان، آئی ایس او کے زیراہتمام سالانہ دعوت افطار کا اہتمام
  • ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
  •  موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا: وزیر خزانہ
  • غزہ پر اسرائیلی مظالم‘ جماعت اسلامی‘ مرکزی مسلم لیگ کا آج ملک گیر یوم احتجاج
  • کچرے سے نجات کا انوکھا طریقہ، مرغیاں مفت بانٹ دو
  • ابوالخیر محمد زبیر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت