سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا حافظ طارق محمود اورعارف محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود اور نیوز ون کے کنٹرولر نیوز عارف محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
پیر کو انہوں نے حافظ طارق محمود اور عارف محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اورکہا کہ اللہ تعالی حافظ طارق محمود،عارف محمود اور ان کے خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حافظ طارق محمود محمود اور
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
یہ بات وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ سے جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہےکہ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی فوج نے ہمیشہ مادر وطن کی خدمت کی ہے اور آج ہم اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل دے۔