ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے ہمیں متحد ہونا ہو گا، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ اور ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہو گا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ متحد ہو کر وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے اور معیشت، معاشرت اور قومی یکجہتی کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور ہمیں متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہمیں متحد ہو کی مبارکباد پوری قوم کو شہباز شریف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف کا ازبک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم نے آج ازبکستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ازبک صدر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہ ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ فریقین نے متعدد شعبوں میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دورے کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کے حوالے سے دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی طور پر شناخت کیے گئے اہداف کا ایک "روڈ میپ" وضع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا آئندہ دورہ ازبکستان ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔ شہباز شریف نے ازبک صدر شوکت مرزیوف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔