مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام ( س ) کے مرکزی امیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پشاور(اوصاف نیوز) جمعیت علمائے اسلام مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس کا انعقاد،مولانا حامد الحق حقانی شہیدکی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام ( س ) کا مرکزی امیر مقرر کردیا گیا۔
مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوا جس میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کے بعد اتفاق رائے سے ان کے فرزند مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کردیا گیا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں مرکزی باہمی مشاورت سے مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کو سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا۔
اجلاس میں مولانا حامد الحق حقانی شہیدکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے درخواست میں عدالت عالیہ اسلام آباد سے اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔
ان کی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اس درخواست کی سماعت کریں گے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ضابطہ کار انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہوچکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، ان تمام درخواستوں کو یکجا کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔