چنئی(نیوز ڈیسک)چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2025 کے اپنے پہلے میچ میں شاندار فتح حاصل کی جہاں انہوں نے روایتی حریف ممبئی انڈینز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر میدان مارا۔

ممبئی انڈینز کو 20 اوورز میں صرف 155 رنز پر محدود کرنے کے بعد چنئی سپر کنگ نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

چنئی کی جانب سے راچن رویندرا اور روتراج گائیکواڑ کی شاندار اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس شاندار فتح کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی بنیاد پر شایقین کی جانب سے چنئی سپر کنگز پر بال ٹیمپرنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ چنئی سپر کنگ کے تیز گیند باز خلیل احمد ایک بات چیت کے دوران گیند کو صاف کرتے ہیں لیکن وہ تولیے کا استعمال نہیں کرتے، جس پر شائقین نے الزام عائد کیا کہ وہ گیند پر کسی ممنوعہ مادہ کو رگڑ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے دوسرے حصے میں ایک اور منظر دکھایا گیا جس میں چنئی سپر کنگ کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور میدان میں موجود امپائر کے درمیان گفتگو ہو رہی ہوتی ہے۔

دھونی امپائر سے کچھ بات کرتے ہیں جس پر امپائر ایک تھمبز اپ کے اشارے سے جواب دیتے ہیں، اگرچہ اس بات چیت کا مقصد واضح نہیں تھا لیکن شائقین نے اسے مشکوک سمجھا اور یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دھونی اور امپائر کسی غلط عمل میں ملوث ہیں۔

ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے کیونکہ چنئی سپر کنگز نے اس میچ میں انتہائی بہترین کھیل پیش کیا تھا اور ممبئی انڈینز کو ہر لحاظ سے شکست دی۔
چنئی سپر کنگ کی جیت کے ساتھ وہ آئی پی ایل 2025 کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ ممبئی انڈینز ابھی تک کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
مزیدپڑھیں:شدید تنقید کے بعد ٹک ٹاک نے اپنا متنازع فلٹر ہٹا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ممبئی انڈینز کے بعد

پڑھیں:

پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندگی کرنے والی فرنچائزکراچی کنگزنے باضابطہ طور پر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنرکو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2025  کے آئندہ سیزن کے لیے کپتان نامزد کیا ہے۔

اپنی جارحانہ بلے بازی اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے مشہور ڈیوڈ وارنر رواں برس کھیلی جانیوالی پی ایس ایل میں، جس کے بارے میں توقع ہے کہ ایک دلچسپ اورمسابقتی سیزن ہوگا، کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، کس بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

ڈیوڈ وارنر، ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ اور کھیل کے سب سے زیادہ دھماکہ خیز T20 اوپنرز میں سے ایک ہیں، اپنے ساتھ قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بگ بیش لیگ سمیت مختلف عالمی لیگوں میں کپتانی کرنے والے وارنر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کراچی کنگز کے لیے امید بن کر کھیلیں گے۔

13 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں پہلے انتخاب کے طور پران کا انتخاب ان کی صلاحیتوں پر فرنچائز کے اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: دبنگ کھلاڑی کا دبنگ انداز: ڈیوڈ وارنر کی سڈنی میں ہیلی کاپٹر پر انٹری، ویڈیو وائرل

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وارنر کی تقرری پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز کی فیملی میں اپنے نئے کپتان کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

’ایک لیڈراورمیچ ونر کے طورپران کا ٹریک ریکارڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے ہمارے وژن سے بالکل ہم آہنگ ہے، اس کے ساتھ ہی، ہم پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں شان مسعود کی شاندار کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، ہم اسکواڈ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ان کے مسلسل کردار کے منتظر ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلوی بلے باز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کرکٹر

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے نئے باس بن گئے
  • بھارت کے ویزے کے بغیر پاکستانی نوجوان ممبئی ایئر پورٹ پہنچ گیا
  • پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
  • عمران ہاشمی کا جاوید شیخ کے ’خراب رویے‘ کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
  • ’ایسا کچھ بھی یاد نہیں‘، جاوید شیخ کے الزامات پر عمران ہاشمی بول پڑے
  • بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں فورتھ امپائر کا کردار بڑھا دیا
  • بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں  فورتھ امپائر کا کردار بڑھا دیا
  • عرفان پٹھان پر سنگین الزامات، آئی پی ایل کی کمنٹری پینل سے باہر کردیا گیا
  • بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت میں ’فاؤل پلے‘ تھا کہ نہیں؟ سی بی آئی نے حتمی رپورٹ پیش کردی