جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جمعیت علماء اسلام
پڑھیں:
سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے
کوئٹہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 19مارچ 2025ء ) سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد انتقال کر گئے، جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر ترین رہنماوں میں شمار ہونے والے حافظ حسین احمد بدھ کی شب کو انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھے، ان کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔