Daily Ausaf:
2025-03-31@07:48:47 GMT

انا للہ و انا الیہ راجعون ،اہم شخصیت انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

پاکستان کے ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔نجم الدین اے شیخ نے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جامعہ سندھ اور امریکہ کی ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے۔

سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اپنے چار دہائیوں پر مشتمل شاندار سفارتی کیریئر کے دوران جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر خدمات انجام دیں۔ وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے۔

نجم الدین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کے رکن رہے اور سندھ کونسل آف فارن ریلیشنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’بطور سیکرٹری خارجہ انہوں نے قائدانہ بصیرت کا مظاہرہ کیا اور خارجہ پالیسی کو حکمت عملی کے ساتھ تشکیل دیا۔ ان کی خدمات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد عزت حاصل تھی۔‘‘

وزارت خارجہ نے مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مرحوم کی خدمت اور قیادت کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔نجم الدین اے شیخ اپنی غیر معمولی سفارتی مہارت، دیانت داری اور پاکستان کے لیے بے لوث خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نجم الدین

پڑھیں:

امریکا افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشتگرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا

ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کو یو ایس پروگرامز کی ترتیب نو سے آگاہ کردیا، امریکا میں حزب اللہ کے لیے فنڈنگ کرنے والے 5 افراد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایران کی تیل کی فروخت میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید اور عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ جولائی تک یو ایس ایڈ کے مختلف پروگرامز تنظیم نو کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا پاکستان ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس

متعلقہ مضامین

  • امریکا افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس
  • اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ریمارکس پر پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب
  • سابق وزیراعظم عمران خان نوبل امن انعام کے لیے نامزد
  • سعودی ایوان شاہی کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کرگئے
  • سپیکر قومی اسمبلی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر تعزیت کااظہار
  • سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ کراچی میں انتقال کر گئے
  • ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے
  • سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ انتقال کر گئے
  • سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے