سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی کا اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔
فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے آمین۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی فاروق حمید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے فاروق حمید مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے آمین۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فاروق حمید
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
فوٹو: فائلوزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت میں ہونے کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی سے بتدریج ملکی معیشت پر مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت عوامی فلاح و بہبود کےلیے دن رات محنت کر رہی ہے۔