ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے اور غیر قانونی نظربندیوں کو طول دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ کئی سال سے ہزاروں کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر نظربند کرنے اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت قیادت سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری سیاسی قیدیوں کی نظربندی کو غیر قانونی اور قابض حکام کی بوکھلاہٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے مطالبے کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہے اور غیر قانونی نظربندیوں کو طول دے رہی ہے۔ حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوتوا حکومت عدالتی احکامات کے باوجود کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ آزادی کے لئے ان کے عزم کو توڑا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے، ہراساں کرنا اور دیگر مظالم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتے جو اپنی تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

نظربند کشمیریوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، نعیم خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالاحد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ، عبدالعزیز بٹ، محمد یوسف فلاحی، فردوس احمد شاہ، سعد اللہ پرے، غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، ظہور احمد بٹ، عمر عادل ڈار، سلیم نناجی، محمد یاسین بٹ، ایڈووکیٹ زاہد علی، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر، دائود زرگر، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور محمد احسن انتو شامل ہیں۔ ان لوگوں کو 5 اگست 2019ء سے پہلے یا اس کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حریت کانفرنس رہی ہے

پڑھیں:

بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ، علی رضا سید

برسلز سے جاری ایک بیان میں انھوں نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی طرف سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بیرون ملک دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں ”را“ پر پابندی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیر ملکی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب کر دیا ہے جبکہ را نے اسی طرح امریکہ میں بھی ایک اور سکھ رہنماء کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک کے اندر بھی مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ اس نے حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں اضافہ ہوا ہے اور وہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا جموں و کشمیر میں حریت پسند جماعتوں کو آزادی کی سیاست سے دور کرنے کا منصوبہ بے نقاب
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی فاروق رحمانی کی جائیداد کی ضبطگی کی مذمت
  • بھارت عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلا؛ امریکی خفیہ ایجنسی نے بھانڈا پھوڑ دیا
  • بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطرہ، علی رضا سید
  • چیئرمین سینٹ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے
  • مستقبل کا ورلڈ آرڈر کیا ہوگا؟ روس نے اہم کانفرنس طلب کرلی
  • فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت
  • کشمیری حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل، قاتل آج بھی آزاد
  • عالمی برادری موجودہ حالات میں شام پر پابندیاں نرم کرے، تحقیقاتی کمیشن
  • عالمی یوم القدس، آئی ایس او کراچی کی جانب سے شیعہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس