قائم مقام چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میں مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام آباد/کوئٹہ:قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمدکے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے کوئیٹہ میں ان کے مرکزی مدرسہ میں گئے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی عظیم علمی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ملت اسلامیہ اور بالخصوص بلوچستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ قائمقام چیئرمین سینٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت فردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
سیدال خان نے سیاسی، سماجی اور قبائلی رہنما وطن گران اچکزئی کے فرزند کی شہادت پر ان کی رہائش گاہ پشتون آبادپہنچ کر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینٹ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان کے صبر کو سلام پیش کیا۔
سیدال خان نے معروف وکیل ارشد گجر ایڈووکیٹ کے داماد اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ کوئٹہ کینٹ بھی گئے ۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قائم مقام چیئرمین چیئرمین سینیٹ سیدال خان انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سعودی ایوان شاہی کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کرگئے
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کر گئے۔ایوان شاہی کے مطابق ڈاکٹر مطلب النفیسہ کی نمازِ جنازہ جمعے کو بعد نماز عصر دارالحکومت ریاض کی شاہ خالد مسجد میں ادا کی گئی۔
ڈاکٹر مطلب کو سعودی کابینہ میں قانونی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کئی سرکاری عہدوں پر بھی کام کیا جن میں وہ بطور وزیرِ مملکت اور کابینہ کے رکن بھی شامل رہے۔ڈاکٹر مطلب النفیسہ 1937ء میں القصیم صوبے میں پیدا ہوئے ۔
1962ء میں انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہیں اسکالر شپ پر امریکا بھیج دیا گیا تھا جہاں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔عرب میڈیا کے مطابق وہ 1971ء سے 1975ء تک امریکا میں زیر تعلیم رہے۔
کوئٹہ میں حالات کشیدہ ، موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل