رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد الحرام سمیت کئی سعودی شہروں میں موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2025ء) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مسجد الحرام سمیت کئی سعودی شہروں میں موسلادھار بارش، مکہ مکرمہ، جدہ سمیت کئی سعودی علاقوں میں کئی گھنٹوں سے جاری مسلسل بارش کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز مکہ مکرمہ سمیت جدہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔
سعودی محکمہ موسمیات نے دونوں شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ میونسپلٹی، ہلال احمر، محکمہ ٹریفک اور دیگر امدادی اداروں نے ہنگامی حالات کا نفاذ کردیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے بیشتر علاقوں کے علاوہ مسجد الحرام میں زور کی بارش ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شام تک مزید بارش کی توقع ہے۔(جاری ہے)
جدہ میں عزیزیہ، مشرفہ، بنی مالک اور شہر کے جنوبی اور اور مشرقی علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ شمالی اور وسطی محلوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے تاہم مطلع ابر آلود ہے اور گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے۔ جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پانی صاف کرنے کی گاڑیوں کے علاوہ اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ جبکہ جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران مسجد الحرام میں زائرین کا طواف جاری رہا۔ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے باوجود جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے لاکھوں زائرین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں موسلادھار بارش مسجد الحرام مکہ مکرمہ
پڑھیں:
پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور زیریں حصوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔
وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے۔
چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی