کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 17 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا. جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ اہل کاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈبل روڈ پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق17 اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں احمد خان 14 سال، سر گل 50 سال، حیات اللہ 9 سال، عطا اللہ 10 سال، نامعلوم 11 سال، حبیب اللہ 30 سال، بلال 13 سال، کامران 30 سال، خلیل احمد 35 سال، نور احمد 46 سال، فراز 30 سال اور یاسین 19 سال شامل ہیں۔
علاوہ ازیں دھماکے میں شہید افراد میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرا تاحال نامعلوم ہے۔ایم ایس سول اسپتال عبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ پولیس وین کے قریب د ھماکا بڑیچ مارکیٹ کے پاس ہوا ہے، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 17 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ڈھائی کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس وین کے قریب دھماکے میں افراد جاں
پڑھیں:
گوادر میں بم دھماکا,1شخص جاں بحق، 2 افرادزخمی
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے گوادر میں بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرین ڈرائیو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔گوادر پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔گوادر کے ڈپٹی کمشنر حمودالرحمان نے بم دھماکے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمان نے بتایا کہ دھماکے میں راہگیر جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔