سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد 62 مجالس منعقد ہونگی۔ سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ لاہور میں عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہونگے، 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 17 ہزار، 955 مجالس پر 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کیلئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے۔

سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد 62 مجالس منعقد ہونگی۔ سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے گی، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں گی، عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز، روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔

صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت حضرت علیؑ کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جلوسوں اور مجالس عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کی جائے گی مجالس کی پولیس ا

پڑھیں:

محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم علیؑ پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تمام سکیورٹی اہلکار جلوس مجالس کے مکمل منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے، مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مزارات پر اضافی نفری تعینات کی جائے، ماتمی جلوس، محافل عزاء اور مساجد میں عوامی اجتماعات کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے۔ یقینی بنایا جائے کہ مقررین کسی بھی فرقے کیخلاف قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقریریں نہ کریں۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آتشیں اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر پابندی کا نفاذ کیا جائے، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ2015 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے، مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ مرکزی جلوسوں کی کواڈ کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی یقینی بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کہ جلوسوں کے روٹس پر واپڈا کی اہم ٹرانسمیشن لائنوں اور ایس این جی پی ایل کی گیس پائپ لائنوں کو محفوظ کیا جائے۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں کے داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں ریسکیو1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔ تمام قانون نافذ کرنیوالے اور انٹیلی جنس ادارے قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تمام سکیورٹی اہلکار جلوس مجالس کے مکمل منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • یوم شہادت حضرت علیؓ؛ دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی
  • حضرت علیؑ کی شہادت رحلت پیغمبر کے بعد تاریخ کا سانحہ کبریٰ ہے، علامہ ساجد نقوی
  • یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر بلتستان کے چاروں اضلاع میں سکیورٹی انتظامات مکمل
  • یوم شہادت امام علیؑ کے جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، علامہ باقر زیدی
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم علیؑ پر سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی
  • شہرکی خبریں یوم شہادت حضرت علیؓ پر پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل
  • پنجاب: یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر انتہائی سخت سیکیورٹی کا پلان
  • یوم علی (ع) کے اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، علامہ مقصود ڈومکی
  • یوم شہادت حضرت علیؑ، لاہور پولیس نے تیاریاں شروع کر دیں