اسلام آباد+کوئٹہ(خبر نگار+آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائمقام گورنر کی آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر تعزیت

اپنے بیانات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور قائمقام گورنر خالق اچکزئی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار کا تعزیت کیا ہے۔ اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ والدہ جیسی عزیز ہستی کی وفات کے دکھ کا کوئی مداوا نہیں ہے۔ سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔ علاوہ ازیں قائمقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں قائمقام گورنر بلوچستان نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے اس مشکل وقت میں صبر، ہمت اور حوصلہ کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان اور قائمقام گورنر کی آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر تعزیت
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
  • ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • سرفرازبگٹی کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سرفراز بگٹی کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سرفراز بگٹی کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال   
  • 23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے: سرفراز بگٹی