اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں، مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آج جمعے کو عوام سے احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف کل یوم احتجاج منائیں گے، خطبا اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں سینکٹروں جوانوں، بچوں، بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوس ناک ہیں، اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کرے، اسرائیلی درندگی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رحمت اور مقدس مہینے میں انسانیت سوز مظالم سے دل چھلنی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی درندگی کہا کہ
پڑھیں:
ابوالخیر محمد زبیر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ ان کے انتقال پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا، 2002ء کی اسمبلی میں کئی سال ان کے ساتھ رہنا ہوا، ان کی شگفتہ مزاجی یاد آ رہی ہے، اور ان کیساتھ بیتے ہوئے ایک ایک لمحے دل کو مزید غمگین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا، 2002ء کی اسمبلی میں کئی سال ان کے ساتھ رہنا ہوا، ان کی شگفتہ مزاجی یاد آ رہی ہے، اور ان کیساتھ بیتے ہوئے ایک ایک لمحے دل کو مزید غمگین کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ سب کو جانا ہے، آپ سب کو پارٹی کے تمام عہدیداروں کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے تعزیتی پیغام کے جواب میں کہا کہ آپ نے اظہار افسوس کیا آپ کا بہت بہت شکریہ وہ اچھی جگہ پہ ہیں، آپ ہمارے لئے بھی اور حافظ صاحب کیلئے بھی دعا کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ خیر کا معاملہ فرمائے، رحمت کا معاملہ فرمائے، مغفرت کا معاملہ فرمائے اور ان کی زندگی کو کامیاب زندگی بنائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔