سرفرازبگٹی کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وفاقی وزیر مذہبی امور کی سعودی وزیر سے ملاقات، انتظامات پر تبادلۂ خیال
---فائل فوٹووفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف نے سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر کی ملاقات کے دوران حجاج کے لیے انتظامات پر تبادلۂ خیال اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیع کی، عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
اسلام آباد بڑی تعداد میں عازمین حج کے لیے شاید یہ...
دوسری جانب سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولتیں دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، حجاج کرام اور معتمرین کو سہولتیں فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ پاکستان ہماری ترجیحات میں ہمیشہ سرِ فہرست رہا ہے۔