اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ایک اور کیس میں نامزد

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ و غیر قانونی اسلحے کیس کی سماعت ہوئی۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو نامزد کردیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے.ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔انسپکٹر محمد علی نے کہا کہ یہی اسلحہ پولیس مقابلے میں استعمال ہوا. اے وی وی سی سی نے ملزم کامران قریشی سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

یاد رہے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ایک اور کیس میں نامزد
  • سپیکر قومی اسمبلی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر تعزیت کااظہار
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹرربابہ خان بلیدی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • اماراتی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات: والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
  • یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • متحدہ عرب امارات کے وفد کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • آرمی چیف سے اماراتی وفد کی ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • ایچ ای سی اسکالرشپس پر بیرون ملک فرار اسکالرز کیخلاف ایف آئی آر کرائے، چیئرمین پی اے سی کی ہدایت
  • نمبرز کے لئے طلبہ کو بلیک میل کیا جاتا ہے:چیئرمین پی اے سی جنید اکبر