2025-03-09@16:03:16 GMT
تلاش کی گنتی: 539
«گھر کے سامنے»:
وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر نوشہرہ میں اختیار ولی کے گھر پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نوشہر میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ ذاتی طور پر ہوائی فائرنگ جیسے فعل کے شدید خلاف ہوں، ہمارے یہاں روایت ہے کہ خوشی کا اظہار ہوائی فائرنگ سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو ہوائی فائرنگ سے روکنا مشکل ہوگیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد بھاری اسلحے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 5 نئے شہداء اور 37 زخمیوں کے لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی جارحیت میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 5 نئے شہداء اور 37 زخمیوں کے لائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,458 ہوگئی ہے جب کہ 111,897 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر...
ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 8 مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ،...
پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24گھنٹوں کے دوران 436سرچ اینڈ سویپ آپریشنز ،38اشتہاری مجرم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 8مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد...
لندن کے مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھنے والے شخص کو بالآخر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اتار لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ لندن میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے کو اختتام تک پہنچانے کے لیے لندن فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر کام کیا اور خصوص اہلکاروں کو تعینات کیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقسان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ مذکورہ شخص نے طویل گفت وشنید کے بعد کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نیچے اتر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش...
لاہور: پنجاب پولیس نے جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کے مزید ایک حملے کو ناکام بنا دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا۔ خوارجی دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی جو بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اسلحے کے ساتھ لکھانی چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی اور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپائی اختیار کر گئے، دہشت...
صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، شکیل احمد کو صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر نے بتایا کہ ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل احمد بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی...
ویب ڈیسک: کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 بچیاں اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغان بستی میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر...
سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔واقعہ صوابی کے تھانہ کالو خان کے حدود احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔ ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق شکیل خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے پہلے اپنے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے اور بیچ بچاؤ کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ڈی پی او محمد اظہر کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے۔ میرے بڑے بھائی شکیل احمد خان کو بیدردی سے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا، یہ بدترین درندگی ہے، سابق...
تصویر، اسکرین گریب جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی قتل کردیئے گئے۔پشاور پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا۔مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بھائی مجھےبہت عزیز تھے، یہ میرے دست و بازو تھے۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ یہ بدترین درندگی ہے۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیز کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے جس میں سے 2 پاکستان جبکہ 2 امریکہ میں رجسٹرڈ ہیں۔ ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ ملزم ارمغان کے ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس کی...
برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں : قمرالسلام راجہ مزید :
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی مسلم دنیا کی جانب سے فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، عورتوں اور بچوں سمیت 48000 معصوم فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کا تمام بنیادی ڈھانچہ، سکول، ہسپتال، مکان، عبادت گاہیں، تجارتی مراکز ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم دنیا کی جانب سے فوری اقدامات کا طلب گار ہے، 15 ماہ کی تباہ کاریوں کے بعد مصر اور امریکا کی جانب سے جنگ...
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے رمضان المبارک میں روزہ نہ رکھنے پر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئینز ترافی میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی میدان میں جوس پینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارفین نے رمضان المبارک میں زورہ نہ رکھنے پر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے مسلمان ہونے پر سوال اٹھایا۔ مزید پڑھیں: "ٹاس بھی کیوں کروارہے ہیں! بھارت سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے" تاہم محمد شامی کو سپورٹ کرنے کیلئے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے، انکا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی...
ٹرمپ کا عمران خان کا صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی، امریکا کی پاکستان سے ایک اور مدد کی درخواست۔ ڈالروں سے بھرا برہف کیس کس کو دیا گیا؟ نصرت جاوید بڑی خبریں لے آئے، تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا ٹرمپ دعا ابصار عمران خان نصرت جاوید وی نیوز
کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے...

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 19 ہزار افراد کو رقوم جاری ہوچکیں، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خواجہ ذیشان سکندر کا کہنا ہے کہ ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت کم آمدنی والے 19 ہزار افراد کو بغیر سود کے 15 لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس پروگرام سے ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ ذیشان سکندر نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے پلاٹ نہیں ہے اب انہیں حکومت پلاٹ بھی دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ان لوگوں کو گھر دیے جارہے ہیں جن کے پاس پلاٹ تو تھا مگر ان کے پاس گھر بنانے کے...
ناروے کی کمپنی نے مختلف گھریلو کام کرنے والا دنیا کا پہلا انسان نما روبو نیو گاما تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو گاما روبوٹ مختلف گھریلو کام جیسے فرش کی صفائی، کپڑے دھونا، کھانا پکانا، چائے پیش کرنا وغیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس روبوٹ میں اے آئی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف ہدایات کوسمجھ بلکہ انسانوں کی طرح بول اور ’’بدن بولی‘‘ دکھا سکتا ہے۔ کمپنی جلد اس روبوٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ گھریلو کام کاج کرنے والے روبوٹوں کی آمد ماسیوں اور گھریلو ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جوکہ انہیں مستقبل میں روزگار سے محروم کرسکتے ہیں۔
ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، ارسا کی جانب سے صوبوں کی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ، ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے قریب، ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم کی صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کیا، ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر...
ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ، ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے قریب، ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم کی صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کیا، ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، ارسا کی جانب سے صوبوں کی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔
ملک کے 2 بڑے ڈیمز میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب پہنچنے سے پانی کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بذریعہ مراسلہ صوبوں کو آگاہ کیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس سے ملک میں پانی کی شدت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگلے 4 سے5 روز میں منگلا، تربیلا ڈیمز میں پانی مکمل ختم ہونے کا خدشہ ارسا کی جانب سے صوبوں کے محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایت کی ہے۔ ارسا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی جبکہ پنجاب نے 20 فیصد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں صحافی رؤف کلاسرا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بہت زیادہ بے ضابطگیاں کی گئیں۔ انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار ریاض گھمن کا واقعہ بھی سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی قربانیوں کے باوجود ایک ایسے سفارشی شخص کو ٹکٹ دے دی گئی جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرچکا تھا۔ شیر افضل مروت کے مطابق ریاض گھمن...
لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست میرٹھ میں ہونے والی امن کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں 52 جمعے آتے ہیں اور ہولی صرف ایک بار آتی ہے۔ اگر کوئی مسلمان محسوس کرتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا ایمان متاثر ہوتا ہے تو انہیں اس دن گھر میں رہنا چاہیے۔ بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق امن کمیٹی اجلاس میں شہر کی ہندو اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس کا مقصد ہولی کے تیوہار کے دوران ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنا تھا۔ مزید پڑھیں: بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوج چوہدری نے مزید کہا کہ...
کراچی: ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر واردات کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ سیکٹر سیون ڈی نسیم آباد قبا مسجد کے قریب خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔ اس دوران گھر کے مکینوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ماربل کے فرش پر گولی چلائی، جس کے ٹکڑے لگنے سے 51 سالہ...
یوں تو کراچی میں انوکھی طرز تعمیر کی مساجد لاتعداد ہیں لیکن کراچی کے علاقے لیاری میں ایک مسجد ایسی بھی ہے جو کشتی کے طرز پر بنائی گئی ہے اور یہ مسجد 2 سڑکوں کے بیچ میں بنائی گئی ہے۔ یوں کشتی مسجد کے نام سے مشہور اس مسجد کی عمر دہایوں پر محیط ہے لیکن یہ اصل میں کشتی مسجد تب بنی جب سڑک کی توسیع کے بعد معلوم پڑا کہ مسجد کی عمارت سڑک کے بیچ میں آنے سے گرادی جائے گی، ایسے میں اس مسجد کے گرد رہنے والی کچی کمیونٹی نے سڑک کی توسیع کے لیے اپنے گھروں کی قربانی دی اور مسجد کا مقام قائم رکھتے ہوئے ازسر نو تعمیر کی، جس کے لیے...
فوٹو فائل وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔ اسکیم کے تحب صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی، پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیے جائیں گے۔ مفت سولر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے، ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں، پروگرام شفاف ہوگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فیز ون کے بعد فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، صوبے میں بجلی مسائل کی وجہ سے سولر...
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ گزشتہ روز موٹروے ایم4 اسلام پور گجراں میں موٹروے پولیس نے اس نئے قانون کے تحت 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کو روک کر نہ صرف اس کیخلاف مقدمہ درج کیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی...
لاہور: پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق سفاری زو کی بہتری کے لیے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ زو کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفاری...
—فائل فوٹو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک گھر کی کچی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کچی دیوار گرنے کا واقعہ نصیب اللّٰہ کھوسو میں پیش آیا۔ اہل علاقہ نے ديوار کا ملبہ ہٹا کر تمام لاشیں نکال لیں۔جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ امینا، 12 سالہ حسان، 8 سالہ سعدیہ اور 6 سالہ رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
آل سندھ وکلاء کنونشن نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہٹانے کےلیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کنونشن ہوا، جس میں کراچی سمیت مختلف بار کے عہدیداران شریک ہوئے۔اس دوران حیدرآباد ڈسڑکٹ بار کے صدر اشعر مجید کھوکھر اور کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کیا۔اشعر مجید کھوکھر نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوا تو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔عامر نواز نے کہا کہ ایس ایس پی سے متعلق معاملہ غیر ضروری طور پر ایک ماہ سے الجھا کر رکھا ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وکلاء تھک جائیں گے، ہم واضح کردیں کہ وکلاء نہیں تھکیں گے۔انہوں...
گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکج کے باعث دو گھروں میں دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی اور دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ آج کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔ جس میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رات کے وقت ہوا، جب متاثرین...
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیے۔ ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم مصطفٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کے زیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیا کی جانچ پڑتال جاری ہے، سرچنگ کے عمل کے دوران ارمغان کے زیر استعمال گاڑی کو چیک جارہا ہے۔ گھرکےاندر موجود الیکٹرونک گیجٹس کا معائنہ جاری ہے، گھر سے ملنے والی اشیاء کی...
متحدہ عرب امارات میں بھارتی گھریلو ملازمہ کو اپنے آجر کے بچے کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی جوڑے کے لیے کام کرنے والی شہزادی خان کو گزشتہ ماہ پھانسی دی گئی تھی، ابوظہبی کی عدالت کی دستاویزات کے مطابق شہزادی خان نے بچے کا گلہ دبایا، جس سے دم گھٹنے سے وہ جان کی بازی ہار گیا، لیکن ٹرائل میں گواہی دینے والا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہیں کرسکا، کیوں کہ اسے پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہزادی خان بے قصور تھی اور لڑکے کی موت غلط انجیکشن لگانے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کی ٹیم مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر تفتیش کے لیے پہنچی مگر دروازہ نہ کھولے جانے پر ناکام واپس لوٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ارمغان قتل کیس کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ تفتیش کیلیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر دورہ کیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے اہلکار ایس ایچ او گزری کے ہمراہ ملزم ارمغان کے گھر کے باہر تقریبا ایک گھنٹے تک کھڑے رہے ۔ اس موقع پر ملزم ارمغان کے وکلا بھی گھر کے باہر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی...
صدر مملکت نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بحث کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی سے تلخ کلامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کی امداد روکنے کا فیصلہ یاد رہے کہ 28 فروری کا دن وائٹ ہاؤس میں امریکا اور یوکرین کے بیچ تعلقات کے لیے انتہائی اہم تھا لیکن دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات دیکھتے ہی دیکھتے تکرار میں بدل گئی تھی۔ امریکی صدر نے اپنے مہمان کی بے عزتی کا کوئی موقع نہیں چھوڑا تھا تاہم دوسری جانب زیلنکسی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ کوئی بھی ٹیڑھا جواب یوکرین اور روس کی...
بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھنا ئونی حقیقت بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھنانی حقیقت بے نقاب ہو گئی۔بلوچستان میں جاری دہشت گردی میں خواتین خود کش حملہ آوروں کا استعمال دہشت گردوں کی ذہنیت کا واضح عکاس ہے ۔ ذرائع کے مطابق خواتین کے خود کش حملوں میں اب تک معصوم شہریوں سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو ڈھال بنا کر اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کو سرانجام دیتی ہیں۔ خواتین خودکش بمباروں کے استعمال کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ سکیورٹی جانچ پڑتال...
فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس کے فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہو سکا، جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ سی آئی...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت بے نقاب ہو گئی۔بلوچستان میں جاری دہشت گردی میں خواتین خود کش حملہ آوروں کا استعمال دہشت گردوں کی ذہنیت کا واضح عکاس ہے ۔ ذرائع کے مطابق خواتین کےخود کش حملوں میں اب تک معصوم شہریوں سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوچکی ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو ڈھال بنا کر اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کو سرانجام دیتی ہیں۔ خواتین خودکش بمباروں کے استعمال کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ سکیورٹی جانچ پڑتال سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں کیوں کہ خواتین کو کم مشکوک سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ دہشتگردوں میں شمولیت کے لیے موزوں ہدف بن...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت بے نقاب ہو گئی۔ بلوچستان میں جاری دہشت گردی میں خواتین خود کش حملہ آوروں کا استعمال دہشت گردوں کی ذہنیت کا واضح عکاس ہے ۔ ذرائع کے مطابق خواتین کےخود کش حملوں میں اب تک معصوم شہریوں سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادتیں بھی ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد تنظیمیں خواتین کو ڈھال بنا کر اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کو سرانجام دیتی ہیں۔ خواتین خودکش بمباروں کے استعمال کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ سکیورٹی جانچ پڑتال سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں کیوں کہ خواتین کو کم مشکوک سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ دہشتگردوں میں شمولیت کے لیے موزوں...

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح...
بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
سابق گورنر پنجاب انجنئیر محمد بلیغ الرحمن کے چچا اور ممانی انتقال کرگئیں۔ محمد بلیغ الرحمن کے چچا سیٹھ عتیق الرحمن بقضائے الٰہی وفات پا گئے ۔ سابق گورنر پنجاب انجنئیر محمد بلیغ الرحمن صاحب کی ممانی اور شیخ خرم اظہار کی والدہ انتقال کرگئیں ۔ مرحومین کی نماز جنازہ 10:30 بجے رات مرکزی عید گاہ بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔...
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہوگا۔ سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔ سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ،...
عمرکوٹ کے گاؤں جیون شاہ میں زمین کے تنازع پر کپری برادری کے ایک گروپ نے اپنے مخالف کے سیمنٹ سے بنے پکے گھر پر دھاوا بول کر اسے مسمار کردیا، سونے کے زیورات، نقدی، جانور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ لے گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں ہکرو دھورو کے کنارے واقع ہے جو ایک قدرتی آبی راستہ ہے۔ واقعے کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر بے بس اور پریشان کھڑے محمد شریف کپری، محمد اشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس گھر میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملکیت والی زمین کے ایک ٹکڑے پر...
سماجی کارکنوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رفح کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر اجتماعی افطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے مکینوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن مصر کے ساتھ صلاح الدین سرحدی محور پر تعینات قابض افواج سے سینکڑوں میٹر کے فاصلے پر اجتماعی روزہ افطار کیا اور شمالی غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ جبالیہ کیمپ میں نماز تراویح ادا کی۔ سماجی کارکنوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رفح کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر اجتماعی افطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ اجتماعی...
زلزلہ کچھ لوگوں کے لیے جذباتی طور پر اتنا خوفناک ہو سکتا ہے کہ انہیں شہروں یا عام گھروں میں رہنا ترک کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ ایک ترک شخص جس نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا، دو سال سے ایک چھوٹے سے غار میں تنہا رہ رہا ہے۔ کیونکہ وہ اسے کسی بھی انسان کے بنائے ہوئے ڈھانچے سے زیادہ زلزلے سے محفوظ سمجھتا ہے۔ فروری 2023 میں، جنوبی ترکی 7.8 کے زلزلے سے لرز اٹھا جس نے دسیوں ہزار افراد کی جانیں لے لیں اور کئی رہائشی علاقوں کو ملبے میں تبدیل کر دیا۔ تین بچوں کے والد علی بوزولان بھی زلزلے میں اپنا گھر کھو بیٹھے۔ اگرچہ وہ اور ان...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں جلبئی میں گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ گھر میں فائرنگ سے ابراہیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق ملزم شخص ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔
بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔” View this post on Instagram A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani) کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا...
لاہور: پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبہ بھر میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے بھر میں شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچایا گیا۔ اس موقع پر سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔ سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو...
لاہور(نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتداد میں آئی تو تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ بلاول بھٹو میں ایسی قائدانہ صلاحیتیں ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدور اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زردای کے دورہ لاہور کے بعد پارٹی مزید مضبوط اور متحرک ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ پارٹی صدور اور سینئر رہنما گھر میں نہ بیٹھیں...
اسپتال کے کوریڈور کے ننگے فرش پر ببلی کی آڑھی ترچھی لاش پڑی تھی۔ اس کے لمبے بال جگہ جگہ سے منڈھے اور کُترے ہوئے تھےـ چہرے کے نین نقش تشدد کے باعث بگڑ چکے تھے اور اعضا خون سے لتھڑے ہوئےـ کپڑوں کی جگہ دھجیاں اور چھتڑے اس کے جسم کو ڈھانپنے کی ناکام کوشش کررہے تھےـ 2گھنٹے قبل اس کی سانس چل رہی تھی، لیکن کسی اسپتال کے وارڈ میں ببلی کو اس لیے بستر نصیب نہ ہوا کہ نہ وہ مرد تھا اور نہ عورت کیونکہ ہمارے سماج میں فقط انسان ہونا کافی نہیں۔ ببلی کو بچانے کی خاطر کئی گھنٹوں سے ادھر ادھر بھٹکتے سارے خواجہ سرا اب سر جوڑے بیٹھے تھے کہ اگلا مرحلہ تو...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے بالآخر طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں طلاق سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی مائی کا لال نہیں ہے جو مجھے اور گووندا کو جدا کر سکے۔ کوئی ہے تو سامنے آکر دکھائے۔ گووندا کی اہلیہ نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہ رہے ہیں تاہم اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ الگ الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہم علیحدہ ہوگئے تھے۔ سنیتا نے کہا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تھا، تب ہماری بیٹی بڑی ہو رہی...
وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا۔ جب کہ قابض فوج کے گرائے گئے ناکارہ بم پھٹنے سے دو شہری شہید اور 23 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 46 شہداء کے جسد خاکی برآمد ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 46 شہداء کے جسد خاکی کو ہسپتالوں میں منتقل کیے جانےکا اعلان کیا ہے۔ وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ 21 شہداء کو صہیونی جارحیت کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے...
پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز بھارت میں مسلمان کے غیر محفوظ ہونے کا ایک اور تازہ واقعہ سامنے آیا جب ایک شخص نے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرہ بلند کیا تو ہندو انتہا پسندوں نے طیش میں آکر اس کا گھر ہی گرا دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے تباہ کیا کیونکہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی...
محکمہ انسداددہشتگردی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیاں کیں ،یہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر بیان جاری کیا تھا کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے پاکستان سابق کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارز موجودہ ٹیم کی کوچنگ کرکے ان کی مدد کیوں نہیں کررہی۔ بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا...
لاہور سے فتنہ الخوارج کے2جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ،دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد،آئی ای ڈی بم ،3ڈیٹونیٹر 23برآمد ہوئے،دہشت گردوں سے حفاظتی فیوز تار ،نقدیاور موبائل فون بھی برآمدہوئے۔سی ٹی ڈی لاہور کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت سالح رضا ،محمد ریاض،ابوبکر ،بوال خان، محمد یونس ،عثمان ،منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی ،دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔حکام کے مطابق لاہور رواں ہفتے میں 2231 کومبنگ آپریشنز کے دوران495 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 87565 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی...
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے ، اس کے ڈیفنس کے گھر سے 2 کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے ، ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے...
پاکستان بھر میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات اور سزا سے متعلق غیر سرکاری تنظیم نے 2024ء کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا جبکہ سزا کی شرح انتہائی کم ہے۔غیر سرکاری تنظیم نے ملک کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 کیسز رپورٹ ہوئے اور ان معاملات میں سزا کی شرح انتہائی مایوس کن رہی۔غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے...
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت اربوں روپے ہے۔ تفتیشی حکام کی جانب سے کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے متعدد مرچنٹ اکاؤنٹس ہونے انکشاف کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈٹے رہنا ڈرنا مت‘، ارمغان کا کورٹ روم میں ساتھی ملزم شیراز کو مشورہ مرچنٹ اکاؤنٹس جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے تھے، ملزم ارمغان جعل سازی سے حاصل شدہ رقم کو براہ راست کرپٹو کرنسی میں منتقل کرتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ آج (بروز جمعہ) ملزم کے ڈیفنس کے گھر سے...

ذلت نہیں سہہ سکتا، ٹیم کی مفت مدد کو تیار ہوں،کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے کے عزم اور سابق پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر اپنے ردِ عمل میں اس بات کی وضاحت کی کہ وہ کیوں باضابطہ طور پر پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنے سے گریزاں ہیں۔خیال رہے کہ 29 سال کے انتظار کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سفر ٹورنامنٹ شروع ہونے کے پانچ دنوں کے اندر ہی ختم ہوگیا اور قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز اور پھر بھارت سے 6...
رمضان المبارک کی آمد کے موقعے پر حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 72 روپے 87 پیسے سستا ہو ہوا ہے۔ 11.8 کلوگرام...
اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی۔ مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ کہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ رواں فروری کیلئے گھریلو...
کراچی: دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مقتول مصطفی عامر کانام منشیات کیس سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفی عامر کا انتقال ہوگیا ہے۔ مصطفی عامرکو31جنوری 2024 کو گرفتارکیاگیاتھا۔ 20مارچ 2024 کو مصطفی عامر اورنعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔ مصطفی قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل6جنوری کوعدالت میں آخری بار پیش ہواتھا۔ قبل ازیں 22فروری تک مصطفی عامرکےعدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتےرہے۔ کیس میں مصطفی عامر کے 2 ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں۔
ماسٹر تارا سنگھ تقسیم برصغیر کے وقت پنجاب میں سکھوں کے ایک سرکردہ رہنما تھے۔جب مسلمانوں کی طرف سے پاکستان کے مطالبے نے بہت زور پکڑا تو پنجاب کے کچھ سکھ رہنمائوں نے ہندو رہنمائوںسے مل کر پاکستان کی مخالفت شروع کر دی۔ماسٹر تارا سنگھ 1947کی پنجاب قانون ساز اسمبلی کے ایک ممبر اور بہت با اثر سکھ رہنما تھے۔ماسٹر تارا سنگھ ،راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مندرہ کے قریب ایک گائوں ہریال میں ملہوترہ کھتری خاندان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے خالصہ کالج لائل پور)فیصل آباد(سے گریجویشن کی اور تعلیم و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے۔ان کے نام کے ساتھ ماسٹر کا لفظ اسی حوالے سے لگا ہوا ہے کیونکہ وہ معلمی کا پیشہ اختیار کر...
وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48,365 ہو گئی ہے جب کہ 111,780 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 شہداء کی لاشیں ملبے برآمد ہوئیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 17 شہداء کی لاشوں کو ہسپتالوں میں لائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام شہداء کو جنگ کے دوران تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا تھا۔ وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جنگ میں شہید ہونے والوں کی...
ترانوے اجلاس، 212 گھنٹے کام، قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی نے جاری کی۔رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ اور ایام گزشتہ اسمبلی کے مقابلے میں کم رہے، ان ایام اور اوقات میں اہم قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، موجودہ اسمبلی کا 29 فروری 2024 کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور پہلے پارلیمانی سال کی مدت 28 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ 16 ویں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس ہوئے، 212 گھنٹے کام کیا، 15 ویں...
وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا، وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے، جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جولائی تاجنوری کےدوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی۔واضح رہے کہ رمضان...
ریلویز پولیس راولپنڈی نے گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔ ایس پی...
کنشاسا(نیوز ڈیسک)شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں 50 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق متاثرین علامات شروع ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ وباء پہلے 21 جنوری کو کانگو کے بولوکو میں شروع ہوئی تھی جو اب تک 419 افراد کو متاثر کر چکی ہے جن میں 53 اموات بھی شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب 3 بچوں نے چمگادڑ کھائی تھی اور ہیمرج بخار کی علامات کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ان کی موت ہوگئی تھی۔کانگو میں موجود ڈاکٹروں اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کی تصدیق کی کہ متاثرین میں علامات...
طیب سیف: موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب...
گورنر سندھ کے ’’امید کی گھنٹی‘‘ انیشیٹیو کی گونج فیصل آباد تک پہنچ گئی، کامران خان ٹیسوری نے فیصل آباد کے نوجوان عثمان چنیوٹی کی پکار سن لی، ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس بلالیا۔فیصل آباد کے عثمان چنیوٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی شدید خواہش کی تھی۔ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’امید کی گھنٹی‘‘ دیگر صوبوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔گورنر انیشیٹیوز کے تحت 50 ہزار نوجوان آئی ٹی تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔گورنر سندھ نے نوجوان کو گورنر ہاؤس کراچی آنے کی دعوت دیدی اور آئی ٹی کے اگلے سیشن میں داخلے کی پیشکش بھی کردی۔
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
صیہونی ذرائع ابلاغ تباہی کی دو وجوہات بتاتے ہیں، پہلی وجہ مخدوش اقتصادی صورتحال اور دوسری وجہ اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان اور مغربی کنارے میں جاری جارحیت کیوجہ سے کشیدگی اور شدید سیکورٹی خدشات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی حملوں سے بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں میں سے ہر پانچواں صیہونی اپنی ملازمت اور روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ جس سے اسرائیل کی جنگ زدہ معیشت پر مزید منفی اثر پڑا ہے۔ زیادہ تر پناہ گزینوں نے کئی مہینے اسرائیل کے اندر عارضی گھروں میں گزارے ہیں اور حکومتی امداد حاصل کی ہے اور ان کے اخراجات نیتن یاہو حکومت کے لئے اضافی مالی بوجھ ہیں، غزہ جنگ کے لیے فوجی...
راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کے علاقے مسے اعلی نسل کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ کتے چوری ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کی حدود میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران ملزمان اپنے ساتھ 10 لاکھ مالیت کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ نسل کے نسلی کتے بھی ساتھ لے گئے۔ چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او واہ صدر محسن شاہ کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ سیف عرف سیفی سمیت سمیع اور سانول کو گرفتار کرکے دونوں کتے۔ موٹر سائیکل ایک ایل ای ڈی اور ساڑھ اٹھارہ ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی۔ حکام کا مزید کہناتھاکہ کہ ملزمان...
شاہ رخ خان کا ممبئی کا بنگلہ ’منت‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ممبئی میں مشہور باندرا بینڈ اسٹینڈ کے سامنے واقع تاریخی بنگلے میں سیلفی لینے والے سیکڑوں شائقین روزانہ آتے ہیں جس میں شاہ رخ خان اور ان کا خاندان 25 سال سے زیادہ عرصے سے رہائش پذیر ہے۔ لیکن شاہ رخ خان آئندہ کچھ ماہ میں اپنے بنگلے سے نکل کر ایک اور بلڈنگ میں رہیں گے جس کی وجہ محلاتی بنگلے کی شاندار تزئین و آرائش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کس فلم کے بعد اپنا پہلا گھر خریدا تھا؟ دراصل منت میں تزئین و آرائش کا کام مئی میں شروع ہونے والا ہے جس کے دوران بنگلے کی توسیع بھی...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہئے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو...
یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے،سینیٹر فیصل وا ئوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ اپنا گھر کس طرح ٹھیک کرنا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ، پاور ڈویژن...
شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں 50 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین علامات شروع ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہ وبا پہلے 21 جنوری کو کانگو کے بولوکو میں شروع ہوئی تھی جو اب تک 419 افراد کو متاثر کر چکی ہے جن میں 53 اموات بھی شامل ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب تین بچوں نے چمگادڑ کھائی تھی اور ہیمرج بخار کی علامات کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ان کی موت ہوگئی تھی۔ کانگو میں موجود ڈاکٹروں اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کی تصدیق کی کہ متاثرین...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائیشوں نے مصطفیٰ عامر کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کا گھر خالی کروانے کیلئے ڈی ایچ اے کو خط لکھ دیا۔مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کامران قریشی اور اہلخانہ متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، کامران قریشی نے 2023 سے 2024 کے دوران خلاف قانون تین شیر گھر پر رکھے۔لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھر میں رات بھربلند آواز میں موسیقی بجائی جاتی ہے جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے، کامران قریشی کے بیٹے ارمغان نے 100 سے زائد نجی سکیورٹی گارڈز...