گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 بچیاں اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغان بستی میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی چھت
پڑھیں:
کراچی؛ کورنگی میں گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی
کراچی:کورنگی میں گھر کے اندر سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے لگنے والی آگ سے ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کربلا گراؤنڈ سیکٹر 44 سی میں گھر میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 60 سالہ نادنی بی بی زوجہ نور عالم ، بیٹا آفتاب ولد نور عالم اور 7 سالہ رحیم ولد محمود عالم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں افطار سے کچھ دیر قبل سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے کے باعث بھڑکنے والی آگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
واقعے میں خاتون 35 فیصد ، نوجوان 20 اور کمسن لڑکا 15 فیصد تک جھلس گیا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔