گورنر سندھ نے فیصل آباد کے نوجوان کو ملاقات کیلئے بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کے ’’امید کی گھنٹی‘‘ انیشیٹیو کی گونج فیصل آباد تک پہنچ گئی، کامران خان ٹیسوری نے فیصل آباد کے نوجوان عثمان چنیوٹی کی پکار سن لی، ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس بلالیا۔
فیصل آباد کے عثمان چنیوٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی شدید خواہش کی تھی۔
ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’امید کی گھنٹی‘‘ دیگر صوبوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔
گورنر انیشیٹیوز کے تحت 50 ہزار نوجوان آئی ٹی تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔
گورنر سندھ نے نوجوان کو گورنر ہاؤس کراچی آنے کی دعوت دیدی اور آئی ٹی کے اگلے سیشن میں داخلے کی پیشکش بھی کردی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ فیصل آباد
پڑھیں:
پاکستان کوسرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں مل رہی ہیں ، کامران ٹیسوری
کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہرقائد کے باسیوں کو تسلی دی ہے کہ کراچی لاوارث شہرنہیں، بہن بھائی کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اورکہا کہ کراچی لاوارث نہیں ہے میرے بہن بھائی کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر سے حادثہ اور سڑک بلاک کئے جانے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے۔ رات گئے سڑکوں پر اسی لئے نکلا ہوں تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
اس سے قبل گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب بھی کہا کہ صدر، وزیراعظم اورآرمی چیف معیشت کی بحالی کیلئےکوشاں ہیں، ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنی معاشی اڑان بھرے، کچھ عناصر ملکی معیشت کو بہترہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب مل کرملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتے ہیں، افواج پاکستان ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوسرمایہ کاری کے حوالے سے خوشخبریاں مل رہی ہیں۔ ہم پاکستان کے حالات کو سرمایہ کاری کیلئے ساز گار بنا رہے ہیں۔