ریلویز پولیس راولپنڈی  نے  گھر سے 14 لاکھ سے زائد رقم لیکر فرار ہونے والا بچہ ورثا کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عصمت اللہ گھر والوں سے ناراض ہوکر الماری سے 14 لاکھ 30 ہزار چھپا کر نکل گیا، پولیس نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر 3 کمسن بچوں کو دیکھ کر پوچھ گچھ کی جس دوران عصمت اللہ نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہوکر آیا ہے اور سیر و تفریح کیلئے فیصل آباد جانا چاہتے ہیں۔

ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق عصمت اللہ کے بیگ سے 14 لاکھ 30 ہزار روپے کی بڑی رقم بھی برآمد ہوئی، ریلویز پولیس نے تینوں بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا، بچوں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کرکے بچوں کو بحفاظت حوالے کیا گیا۔

ایس پی ریلوے راولپنڈی امجد منظور کی نگرانی میں عصمت اللہ سے برآمد شدہ رقم بھی ورثاء کے حوالے کی گئی، بچوں کے ورثاء نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا جن کی بروقت کارروائی سے ان کے بچے نوسربازوں کے ہاتھ لگنے سے بچ گئے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریلویز پولیس عصمت اللہ

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،334 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 197 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 665 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا،سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،125 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 260 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں  میں 64 کروڑ 1 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 22 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،762 جبکہ کم ترین سطح 113،849 پوائنٹس رہی ۔  

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،334 پوائنٹس کا اضافہ
  • ریلویز پولیس بھرتی؛ امتحان میں شامل ہونے والا امیدوار جعلساز سمیت گرفتار
  • ریلوے پولیس کی دیانت داری، ایک لاکھ روپے کا گمشدہ سامان خاتون کو واپس مل گیا
  • راولپنڈی کے گھر سے 10 لاکھ مالیت کے 2 بیش قیمت کتے چوری
  • عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار
  • اجتماعی شادی کے نام پر بڑا فراڈ، منتظمین بھاری رقوم اکھٹی کرکے فرار
  • افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑے کے بچوں کا طالبان کو خط، والدین کی رہائی کی اپیل
  • بشریٰ انصاری بیٹیوں کو یاد کرکے آبدیدہ؛ والدین سے غافل مصروف بچوں کو مشورہ دے ڈالا
  • سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے نام پر 2 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف