ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل  نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیے۔

ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم مصطفٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پہنچی۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کے زیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل جاری ہے،  ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیا کی جانچ پڑتال جاری ہے،  سرچنگ کے عمل کے دوران ارمغان کے زیر استعمال گاڑی کو چیک جارہا ہے۔

گھرکےاندر موجود الیکٹرونک گیجٹس کا معائنہ جاری ہے، گھر سے ملنے والی اشیاء کی انوینٹری بنائی جائیگی، تحویل میں لی گئی اشیا کو ایف آئی اے، اے ایم ایل منتقل کیا جائے گا۔

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی ارمغان کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران  گھر میں  موجود کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لئے گئے۔

فراڈ میں استعمال ہونے والے دیگر الیکٹرونک آلات بھی تحویل میں لے لئے گئے، تحویل میں لئے گئے سامان کی انوینٹری جاری ہے ، اس کے علاوہ ارمغان کی ملکیتی بییش قیمت کار بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لی، تحویل میں لی گئی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے پییسوں سے خریدی گئی۔

حکام کے مطابق ضبط کی گئی کار کو ایف آئی اے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ارمغان کے گھر کی تلاشی کے لئے ایف آئی اے نے گزشتہ روز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارمغان کے گھر تحویل میں لے منی لانڈرنگ ایف آئی اے جاری ہے

پڑھیں:

مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی جبکہ ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی. مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز کو عدالت پہنچایا گیا۔تفتیشی افسر نے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی اور موقف اپنایاکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرانا ہے. ایف آئی اے و دیگر اداروں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں. ملزم نے انکشافات کرنا شروع کردیے ہیں۔ارمغان کے وکیل نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو اب تک کوئی پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے موکل کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، ایف آئی اے کومقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔ملزم ارمغان نے بتایاکہ اسے کپڑے تک تبدیل کرنے نہیں دیے جارہے، کل بھی اس سے کسی کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا تھا. جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم انتہائی شاطر اور چالاک ہے. ملزم سے آئرن اسٹک برآمد کرانی ہے .جس سے وہ کئی لڑکے اور لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بناتارہا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے برآمد ہونے والے 64 لیپ ٹاپ کے فرانزک بھی کرانے ہیں، ملزم سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے. ملزم نے 300 لڑکے لڑکیوں کو ویڈ کے نشے پر لگایا ہوا تھا۔سرکاری وکیل نے عدالت کے استفسار پر بتایاکہ ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے بھی مقدمات ہیں. عدالت نےدلائل سننے کے بعد ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں10 مارچ تک توسیع کردی جبکہ شیراز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان کی بیش قیمت اوڈی کار تحویل میں لے لی
  • مصطفی قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے والد نے دروازہ نہ کھولا، ایف آئی اے کی ٹیم ناکام لوٹ گئی
  • مصطفیٰ قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے والد نے دروازہ نہ کھولا، ایف آئی اے کی ٹیم ناکام لوٹ گئی
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ، شریک ملزم شیراز نے اعتراف جرم سے انکار دیا
  • مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی
  • مصطفیٰ اور ارمغان جنگل بوائے نامی ویڈ استعمال کرتے تھے ، عینی شاہد کے ہوشرباء انکشافات
  • مصطفی قتل کیس میں ایف آئی اے متحرک، سندھ پولیس کو خط لکھ دیا