2025-02-22@08:21:03 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«تحویل میں لے»:

    ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا ہوکر کراچی آنے کے بعد ناکام لوٹنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جیو نیوز کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی جہاں سے پرواز ای کے 203 سے اس کی نیویارک روانگی طے تھی تاہم خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، جس کے بعد اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی شہر چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اس کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے تھے مگر وہ...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن  میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی  تھیں۔ سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل بعد ازاں راولپنڈی پولیس سیمابیہ طاہر کو لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئی،  تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کی گئی ضمانت کی...
    ویلز میں 2,573 ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر موجود ہیں، جن میں سے 360 کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔ نومبر میں پیش آنے والے کُمٹیلیری حادثے کے بعد جس میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے نتیجے میں تقریباً 40 گھروں کو خالی کرانا پڑا حادثہ نومبر میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا، جب اسٹورم برٹ کے باعث مٹی اور ملبے کا یہ ڈھیر کھسک گیا تھا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ایک اور ایبرفین سانحہ رونما ہو سکتا ہے، جس کا خمیازہ معصوم عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ جنوبی ویلز میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیروں کے قریب بسنے...
    ترک شہری نے طویل ترین فاصلے سے کلہاڑی پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ ترک شہری عثمان گورکو نے 183 فٹ اور 8.72 انچ کے فاصلے سے کلہاڑی پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں آٹھویں مرتبہ اپنا نام درج کروا لیا۔ 43 سالہ عثمان گورکو نے یہ حیرت انگیز کارنامہ اس وقت سرانجام دیا جب انہوں نے اولمپک سوئمنگ پول کی اوسط لمبائی سے کہیں زیادہ فاصلے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔  عثمان گورکو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ یہ ریکارڈ توڑنا ان کے لیے ایک ناقابل یقین تجربہ تھا، کیونکہ یہ فاصلہ نہ صرف بہت زیادہ تھا بلکہ کلہاڑی کو اتنے دور پھینک...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا،ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈ ی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ سہولت کاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی سمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔حراست میں لئے...
    کراچی کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کیلیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو پولیس نے نفسیاتی قرار دیتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ امریکا سے آئی خاتون اپنی محبت کی تلاش کیلیے گارڈن میں قائم لڑکے کے اپارٹمنٹ پہنچیں اور انہوں نے وہاں پر دھرنا دیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ اپنی منزل کے قریب ہیں اور اب شادی کے بغیر واپسی نہیں جائیں گی۔ کچھ دیر بعد پولیس کے اعلیٰ افسران اپارٹمنٹ پہنچے جس میں ایس سی ڈی پی او ڈیفنس فائزہ بھی شامل تھیں۔ انہوں نے خاتون سے بات چیت کے بعد کہا کہ مجھے غیر ملکی خاتون کی موجودگی کے حوالے سے ایس پی سٹی کی جانب سے احکامات موصول ہوئے تھے، امریکی خاتون کے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کوئٹہ سے محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق زیادہ تر گاڑیاں مستونگ، نوشکی، چاغی کے اضلاع سے تحویل میں لی گئیں۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 4 ماہ کے دوران 45 ہزار گاڑیوں کی پروفائنگ مکمل کرلی گئی۔
    بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی  کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔  کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ  6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار...
    بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا ہے کہ اس رقم کا سراغ لگانے کے لیے بینکوں کا آڈٹ کرنے کے لیے 3 ’بگ فور‘ اکاؤنٹنگ فرمز ای وائی، ڈیلوئٹ اور کے پی ایم جی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں احسن منصور نے کہا کہ بنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں، تاکہ بینکوں سے نکالے گئے فنڈز سے خریدے گئے اثاثوں کا سراغ لگایا...
    اسرائیلی خواتین فوجیوں کے بدلے 36 سال کے طویل ترین عرصے سے قید فلسطینی بھی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 200 فلسطینی قیدی رہا کردیے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مغویوں کی رہائی کے دوسرے مرحلے میں 4 خواتین اسرائیلی فوجیوں کو رہا کیا۔خواتین اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کی پروقار تقریب غزہ کے فلسطین اسکوائر پر ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کیلئے خاص اہمتمام کیا گیا تھا اور باقاعدہ میز کرسی پر ریڈکراس کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر یاداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیل نے معاہدے کے تحت 200 فلسطینی قیدی رہا...
    — فائل فوٹو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے تحویل میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کر لیا گیا تھا۔آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے...
۱