راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور  قاسم نیازی کو تحویل میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں چلے گئے تھے۔

کراچی میں بھی بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ ، چار ملزمان گرفتار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: تحویل میں پولیس نے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن،فہرست ترتیب دیدی گئی ،جا نئے کون کون ملاقات کرے گا

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک  )اڈیالہ جیل میںعمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کیلئے پارٹی رہنماؤں کی فہرست ترتیب دیدی گئی عمر ایوب ،شبلی فراز،علامہ ناصر عباس ملاقات کیلئےآئیں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق
زرتاج گل،ملک احمد بھچر اور صاحبزادہ حامد رضا کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےآنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی زیر حراست تینوں بہنوں سمیت دیگر گرفتار رہنما رہا
  • راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں اور دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمر ایوب، علیمہ خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو روک دیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کا اڈیالہ کے قریب دھرنا، پولیس نے دھاوا بول دیا
  • عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیا
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن،فہرست ترتیب دیدی گئی ،جا نئے کون کون ملاقات کرے گا