پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ 

اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔

نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئی

امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور امارات اتھارٹیز سے رابطہ کیا۔ جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔

اب اونیجا رابسن کو دبئی سے امریکا بھیجنا پھر مسئلہ بن رہا ہے کیونکہ خاتون نے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی وہ وزٹ ویزے پر ہے اسے زبردستی نہیں بھیجا جاسکتا۔ کسی وجہ سے اگر خاتون کو دبئی سے ڈی پورٹ بھی کیا جائے تو کوئی ایئرلائن یا پائلٹ اس ایب نارمل خاتون کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 15 گھنٹے طویل پرواز میں لے جانے پر آمادہ نہیں، ممکنہ طور پر خاتون کو اگلے سفر کیلئے راضی کر کے ہی امریکہ بھیجا جا سکتا ہے۔

امریکا سے آنیوالی خاتون کراچی میں لڑکے کے گھر پہنچ گئی، واپس جانے سے انکار

اپارٹمنٹ کی یونین نے خاتون کو واپس جانے کا کہا، مگر خاتون نے جانے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد 7 فروری کو نامراد امریکا  کیلئے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے روانہ ہوئی تھی، جسے براستہ دبئی امریکا پہنچنا تھا۔

نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو رابنسن میں لے لیا گیا پاکستانی لڑکے امریکی خاتون کی محبت میں پرواز ای کے خاتون کو کو دبئی

پڑھیں:

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

احسن عباسی:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں  منسوخ کر دی گئیں. 

 تفصیلات کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کی گئی۔

 دوسری طرف کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی اڑان نہ بھر سکی۔ 

وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی:نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد شاہین بھارت سے ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی روانہ
  • 5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ جسٹس مسرت ہلالی 
  • کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر3پروازیں منسوخ
  • ٹرمپ، عمران خان کی رہائی کی کال کب دیں گے؟
  • ذرا کم عمر لڑکوں کی جانب بھی توجہ دیجیے
  • پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بال بال بچ گئی
  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • پی آئی اے: لاہور سے دبئی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
  • پی آئی اے کا دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ