2025-04-13@18:51:38 GMT
تلاش کی گنتی: 331

«خاتون کو»:

    کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
    مال روڈ پر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے زیراہتمام احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اس بادشاہانہ طرز عمل سے مریم نواز حکومت چلا رہی ہے، صوبہ میں یہی وطیرہ ان سے قبل ان کے والد اور چچا نے اپنایا ہوا تھا، انھیں صرف اداروں کو اپنا نام دینے اور ان پر تختیاں لگانے کا شوق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بنیادی اور دیہی مراکز صحت کو آوٹ سورس نہیں کرنے دیں گے۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں سے ایک کو بھی نوکری سے نکالا گیا تو پنجاب حکومت کا تعاقب کیا جائے گا، گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلی پنجاب...
    گجرپورہ پولیس نے خاتون سعدیہ کے قتل کے چند گھنٹوں کے بعد ہی فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خاتون کا قاتل اس کا شوہر عارف نکلا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ کے علاقہ میں رکشہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انچارج چوکی کرول گھاٹی شجاع اللہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے...
    پشاور ہائیکورٹ  نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک...
    اسلام آباد: وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر انٹرن سعود الرحمٰن پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان کے مطابق محکمے نے جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ 50 ہزار درخواست گزار ناہید صغیر کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ سال 2017 میں سعود الرحمٰن نامی شخص کی بینک میں انٹرن شپ ہوئی تھی، سعود الرحمٰن پر خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ انٹرن سعود الرحمٰن مختلف ڈیجیٹل طریقوں سے ہراساں کرتا رہا۔ واٹس ایپ میسجز، ویڈیوز اور ایف آئی اے رپورٹ کے ذریعے ملزم پر الزام ثابت ہوا۔ برانچ منیجر ناہید صغیر نے ہراساں کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔
    کوئٹہ میں خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 6 روز قبل کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز اسکول کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 1خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی 30 سالہ سمیہ سیلم رضا اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی، شدید زخمی حالت میں لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،مرحومہ سمیہ 4 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ ملزم کو سول لائن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پکڑا، گاڑی کے 16 خریدار سامنے آئے 16واں خریدار ملزم نکلا۔...
    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نےگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلالیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو چھریاں چل گئیں۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ملزم فیاض قصاب ہے جو  واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو...
      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و وکیل بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ جب ملاقات کی کوشش کی گئی، تو کئی بار انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ ملاقاتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کیس دائر کریں گے۔ بیرسٹر علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان پر افسوس ہوا ہے اور ایسے الزامات لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والا کوئی غدار نہیں بن جاتا۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم سب کولیگ ہیں اور اگر کسی کو شکایت ہو تو وہ فون کر کے...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا...
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے حکم پر خاتون کو 3دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ)کے حکم پر 34 سال بعد فقراز بی بی کو 3 دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا۔ریونیو حکام کی تاخیر پر فوسپاہ نے ایکشن لیا، خاتون کی درخواست پر فوسپاہ نے قانونی حق بحال کروایا۔ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کو انصاف دلا دیا، فوسپاہ نے جائیداد کے انتقال کو خاتون کا وراثتی حق قرار دے دیا۔فوسپاہ کی ہدایت پر ریونیو ریکارڈ میں انتقال کی تصدیق ہوگئی، فقراز بی بی کا 34 سالہ قانونی سفر آخرکار کامیاب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق 34 سال قبل...
    اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) کے حکم پر 34 سال بعد فقراز بی بی کو 3 دہائیوں بعد وراثتی حق مل گیا۔ ریونیو حکام کی تاخیر پر فوسپاہ نے ایکشن لیا، خاتون کی درخواست پر فوسپاہ نے قانونی حق بحال کروایا۔ ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے خاتون کو انصاف دلا دیا، فوسپاہ نے جائیداد کے انتقال کو خاتون کا وراثتی حق قرار دے دیا۔ فوسپاہ کی ہدایت پر ریونیو ریکارڈ میں انتقال کی تصدیق ہوگئی، فقراز بی بی کا 34 سالہ قانونی سفر آخرکار کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق 34 سال قبل متاثرہ خاتون کے والد نے جائیداد خریدی تھی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں داد رسی نہ ہونے پر خاتون نے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے نیٹو میں تعینات سینئر خاتون فوجی افسر کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی قیادت کی صلاحیت پر اعتماد کے فقدان کو برطرفی کی وجہ قرار دیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائس ایڈمرل شوشنا چیٹ فیلڈ ان اعلیٰ افسران میں شامل ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے برطرف کیا ہے.(جاری ہے) وائس ایڈمرل شوشنا چیٹ فیلڈ کی برطرفی کو ٹرمپ انتظامیہ کے ہاتھوں اعلیٰ افسران کی برطرفی کے سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے، جو کہ سینئر امریکی فوجی قیادت کی ایک غیر معمولی تبدیلی کا حصہ ہے پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہیگسیتھ نے...
    لواحقین نے کہا کہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی جی 786 تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بگاردو کے مقام پر سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا واقعے کے بعد لواحقین اور سینکڑوں لوگوں نے متوفیہ کی میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے کہا کہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس نے نہ تو علیمہ خان اور نہ ہی کسی دوسری خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھی بغیر کسی دباؤ کے خود ہی پولیس وین میں بیٹھے اور خواجہ سروس سٹیشن پہنچ کر ازخود وین سے اتر گئے۔ علیمہ خان اور دیگر خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی سے "اوبر سروس" حاصل کی۔  سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس "ڈرامہ بازی" کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی...
    لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے 27سال بعد بیوہ کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوا دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق خاندانوں میں عام طور پر جائیداد کے حوالے سے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں ایسےدعوؤں کیلئے سب سےبہترین طریقہ یہ کہنا ہےکہ جائیداد مجھے زبانی تحفے میں ملی۔فیصلہ میں کہا گیا کہ بھائی نے مشکل گھڑی میں بیوہ بہن کی مدد کے بجائے شکاری کی طرح وراثتی حق چھینا، افسوسناک ہے مرد شریعت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین سے وراثتی حق چھین لیتے ہیں خواتین کے وراثتی حقوق کی پوری شدت کےساتھ حفاظت کرنی چاہیے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے...
    لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے کہا خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا۔ عدالت عالیہ کے مطابق 2011 میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ دائر کیا، ٹرائل کورٹ نے 2014 میں خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت عالیہ کے مطابق خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔
      زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتونِ اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ترکیہ کی خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان نے مریم نواز کو فورم سے خطاب کی خصوصی دعوت دی ہے۔مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ’اناطولیہ‘ میں منعقد کی جائے گی۔ مریم نواز نے ڈبل ڈیکر بس کرائے میں اضافہ مسترد کردیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) ڈبل ڈیکر بس کے کرائے میں اضافہ مسترد کردیا۔ ایمنہ اردوان نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی...
    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
    سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
    لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے  ملنے والی معلومات...
    پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی...
    کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے  تفتیش جاری ہے۔
    کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے...
    غیرت  کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز واہگہ اٹاری پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے ذریعے بھارت جانے کے چند منٹ بعد ایک پاکستانی خاتون نے بچی کو جنم دیا۔پاکستان سے سفر کرنے والے ایک گروپ میں شامل مایا نامی یہ خاتون بھارت پہنچنے کے فوراً بعد امیگریشن کروانے سے قبل ہی زچگی میں مبتلا ہوگئی۔ اسے ایک نجی نرسنگ ہوم لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کا نام ’بھارتی‘ رکھا گیایہ مایا کی آٹھویں بیٹی ہے۔ اس کے بچوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ Post Views: 1
    مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے  ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)معروف امریکی کمپنی والمارٹ کی 75 سالہ وارث ایلس والٹن 102 بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ فوربس بلینیئر لسٹ 2025ء میں شامل ہو گئی ہیں۔ ایلس والٹن نے فرانسیسی کمپنی لوریل کی وارث فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کو پیچھے چھوڑا ہے جنہوں نے گزشتہ سال دنیا کی امیر ترین عورت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایلس والٹن والمارٹ کے بانی سیم والٹن اور ہیلن والٹن کے ہاں 7 اکتوبر 1949ء امریکی ریاست آرکنساس کے شہر نیوپورٹ میں پیدا ہوئیں۔’ اُنہوں نے 1966ء میں بینٹن ویل ہائی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ٹرینیٹی یونیورسٹی سے معاشیات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ ایلس والٹن نے 1974ء میں 24...
    — فائل فوٹو شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے زمیندار کے ساتھ چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اُس کے بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانے اور تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، صدر مملکت انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔  ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں...
    آصف زرداری کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔  ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشیئز ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد...
    نیو دہلی: بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو...
    گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ملزم محرر  خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے حکمران طالبان نے رواں برس قید ہونے والی ایک خاتون کو رہا کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکی شہری فائی ہال کو طالبان نے ابھی رہا کردیا ہے اور وہ اس وقت کابل میں ہمارے قطری دوستوں کی نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اپنے گھر کی طرف روانہ ہوجائیں گی۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے...
    لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو فوری انصاف فراہمی کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حناپرویز بٹ زیادتی کا شکار خاتون کی دادرسی کیلئے پہنچ گئیں۔ چئیرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے زیادتی کا شکار خاتوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور خاتون کو حکومت پنجاب کی طرف سے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فیصل آباد پولیس نے اجتماعی زیاتی کے 2_ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیئے ملزمان علی شیر اور فیصل کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری انصاف دلانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فوری احکامات جاری کر دیئے ۔ان کے احکامات پر چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ، متاثرہ خاتون کی دادرسی کے لیے سی پی او آفس پہنچ گئیں۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کو وزیر اعلی کا خصوصی پیغام پہنچایا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ فیصل آباد پولیس نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن...
    ---فائل فوٹو  فیصل آباد میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔اجتماعی زیادتی کیس کے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 25 مارچ کو شوہر کے ساتھ گھر جاتے ہوئے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعے میں ملوث دو ملزمان علی شیر اور فیصل گرفتار ہیں جبکہ تیسرے ملزم عمر حیات کی تلاش جاری ہے۔
    لاہور: خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور شہزادکو حراست میں لے لیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ کے لیے بازار آئی ہوئی تھی جب کہ رکشہ ڈرائیور پہلے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور پھر موقع پا کر اس نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔ خاتون نے بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو شکایت کی، جس پر انہوں نے فوری طور پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔  
    لاہور:   نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
    پنجاب کے شہر گوجرنوالہ میں جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ جیل میں آج منشیات کے مقدمات میں بند ملزمان کی ملاقات کا دن تھا، ملزم سرفراز کی بیوی نے منشیات چاولوں میں چھپا کر دینے کی کوشش کی۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم عامر کے بھائی نے بسکٹ میں چھپا کر منشیات دینے کی کوشش کی، گرفتار ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
    فیصل آباد:پیکا ایکٹ کے تحت دوسرے ملزم کو سزا سنادی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ اینٹی ریپ نے کیس کا فیصلہ سنایا، پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی گئی،جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو ایک سال کی سزا مزید بھگتنا ہوگی۔ طارق آباد کے رہائشی ملزم عثمان نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا ایپ پر لوڈ کی تھیں،ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرکے رقم بھی وصول کی۔ واضح رہے ایف آئی اے سائبر کرائم نے مجرم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ Post Views: 1
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا...
    علی ساہی :عیدکےتینوں دن قیدیوں کوخصوصی کھانےفراہم کیےجائیں گے،جمعہ سےعیدکےپہلے2دن تک عام ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی۔   جیل حکام کے مطابق عیدکےروزناشتےمیں پراٹھاچائےاورسویاں ملیں گی،چکن روٹی ، سویٹ دوپہر کا کھانا ، رات کےکھانےمیں چکن روٹی اورپلاؤ دیا جائےگا،ٹرواورمرو کوبھی سپرنٹنڈنٹس کوخصوصی کھانےفراہمی کی ہدایت جاری کردی۔ تمام جیلوں میں روزانہ 30 سے 40ہزارملاقاتیں روزانہ متوقع ہیں،سپرنٹنڈنٹس کو ملاقاتوں کے اوقات میں انتظارگاہ و ملاقات شیڈزکی خصوصی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا،ملاقاتوں کیلئے آنیوالےتمام ملاقاتیوں کواپنےپیاروں کوملواکرواپس بھجوایا جا ئے۔ مرحومہ بھابی کی جائیداد کی تقسیم کن رشتہ داروں میں ہوگی؟سول کورٹ میں دعویٰ دائر  جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ عیدکےپہلےاوردوسرےدن ملاقاتوں کیلئےملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،تمام ڈی آئی جیز ریجنزمیں جیلوں...
    مٹیاری کے گاؤں غلام محمد انڑ میں رشتے داروں نے خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 4 سے زائد افراد نے مل کر رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے، تشدد کرنے والوں نے الزام مجھ پر لگایا کہ میں نے ان کی بیٹی کے بھاگنے میں مدد کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تشدد میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آنے والے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہیں کریں گے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بانی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 روز 45، 45 منٹ کی ملاقاتیں کرانے کا حکم بحال کر دیا گیا ہے،انٹرا کورٹ...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کیس کے جیل ٹرائل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ بھیجا ہوا تھا۔جیل ٹرائل...
    حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
    دہلی (نیوز ڈیسک)دہلی سے متصل بھارت کی ریاست ہریانہ کے پولیس اسٹیشن میں بھارتی خاتون باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کی کُٹ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا زیر گردش ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون باکسر کے شوہر دیپک نواس ہڈا کبڈی کھلاڑی ہیں جن کے لڑنے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔ یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو منگل کو منظر عام پر آئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سویتی بورا نے طلاق کی درخواست کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ہڈا اسے پیسوں کے لیے ہراساں کر رہا تھا اور ان کے ساتھ جسمانی زیادتی کر رہا تھا۔ وائرل ویڈیو میں سویتی بورا اپنے شوہر دیپک نواس ہڈا...
    کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔ حادثہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ہوا، جہاں واٹر ٹینکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پولیس نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے زخمی حالت میں ہی بچے کو جنم دیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب جارہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے...
    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شوہر اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو زرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھی، حادثے کے دوران خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالقیوم اور  خاتون کی شناخت زینب زوجہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کے دن مختص کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی منگل کے روز ملاقاتیں کرا رہے ہیں، دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں۔  اسلام آباد ہائی کورٹ نے  نے حکم دیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے...
    —فائل فوٹو پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں تیز رفتار ڈمپرکی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ ٹیکسلا شہر کے علاقے مارگلہ میں پیش آیا۔ سرجانی، نیو کراچی میں 2 حادثات، 2 افراد جاں بحق، منی بس جلا دی گئیکراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں پیش آنے والے 2 الگ الگ ٹریفک حادثات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔ حکام نے بتایا ہے کہ خاتون کے ساتھ موجود بچہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
    برطانیہ اور مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والی خاتون سے 1.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 28 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب زمبابوے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے 50 گرام کوکین برآمد کی گئی۔ مزید پڑھیں: منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار لاہور میں واقع کوریئر آفس میں مشکوک پارسل سے 460 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی میں کوریئر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے...
    سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے 167گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن بھرے کیپسول ملزمہ کے پیٹ سے برآمد ہوئے تھے۔ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت واپس لے لی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا تھا وہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھا سکتے؟ ہائی کورٹ میں اگر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہوتا تو عدالت کچھ کر سکتی تھی۔ مناسب ہوگا اس نئے گراؤنڈ...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرض ایک امرود بیچنے والی خاتون نے ان کو بےحد متاثر کیا جب انہوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں سڑک کنارے ایک خاتون امرود بیچتی نظر آئی اداکارہ نے اس سے امرود خریدے اور اسے اضافی پیسے دے کر اس مدد کرنا چاہتی تو خاتون نے ان سے وہ پیسے لینے سے انکار کردیا۔ پریانکا نے کہا کہ وہ اس خاتون کی خودداری سے بےحد متاثر ہوئیں اور سوچا کہ اس واقعے کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کریں۔ A post common by Instant Bollywood (@instantbollywood) اداکارہ نے...
    سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک حیران کن خبر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق کمشنر افتخار احمد جوگیزئی کی بیٹی نے نجی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس کودوران پرواز تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ کیونکہ افتخار احمد جوگیزئی سابق کمشنر نہیں بلکہ ایک بینکر تھے۔ دعویٰ سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکا دے مارا، چہرے پر مکا لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون بہنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ حقیقت نجی ائیر لائن میں تماشہ برپا کرنے اور ڈیوٹی...
    نئی دہلی: رمضان کے مقدس مہینے میں ہر روز دوپہر کے بعد نیہا بھارتی دہلی کی تاریخی جامع مسجد پہنچتی ہیں، جہاں وہ روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرتی ہیں۔ 27 سالہ نیہا بھارتی ایک ہندو خاتون ہیں، جو گزشتہ تین برسوں سے روزے داروں کے لیے افطار فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے اس اقدام کو ان کے والدین کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی کشیدگی کے ماحول میں امن و بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ نیہا بھارتی کا کہنا ہے کہ "میں چاہتی تھی کہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچے کہ آج بھی ہندو مسلم اتحاد زندہ ہے۔ کئی لوگ بھائی چارے کی شاندار مثالیں قائم کر رہے ہیں...
    واشنگٹن:امریکی کانگریس کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے، خاص طور پر حالیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اسرائیل کی اسلحہ کے حوالے سے مدد فوراً بند کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر امریکا کو اپنی فوجی امداد پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ اوکاسیو کورٹیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)  پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 2ہفتوں سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روک رکھی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے خود پہاڑی علاقوں کی سیر کےلیے چلی گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسکان رستوگی نامی خاتون نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا اور واردات کے بعد سیاحتی علاقے شملا روانہ ہوگئے۔ سوربھ راجپوت 2016 میں مسکان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، دونوں کی ایک پانچ سالہ بیٹی پیہو بھی ہے۔ آنجہانی سوربھ 2020 میں وہ لندن...
    فوٹو اسکرین گریب نجی ایئرلائن کی پرواز میں سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا، فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا ہے۔واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 540 میں پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کوئٹہ اپنی بیٹی کے ساتھ پرواز میں سفر کر رہے تھے، خاتون فضائی میزبان نے مسافر خاتون سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور میز بند کرنے کا کہا، مبینہ طور پر مسافر خاتون نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شور شرابہ کیا۔سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے مبینہ طور پر خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا...
    واشنگٹن: امریکی کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (Alexandria Ocasio-Cortez) نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرنا چاہیے، خاص طور پر حالیہ غزہ حملوں کے بعد یہ فراہمی بند ہونی چاہئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں امداد روک رکھی ہے، اور گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ امریکی کانگریس کو اپنے قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو مزید اسلحہ بھیجنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے کیسز میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جہاں سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت کے لیے تشکیل دیے گئے لارجر بینچ کے سربراہی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔ لارجر بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے 20 سے زائد کیسز کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد ’آغوش‘ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو’آغوش‘ پروگرام کے تحت 23ہزار روپے ملیں گے۔ پہلے مرحلے میں 13اضلاع میں’آغوش‘ پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کوامداد ی رقم ملے گی۔ ’آغوش‘ پروگرام کا آغاز ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، بھکر، میانوالی، خوشاب اور لودھراں سے کیا جارہا ہے۔ آغوش پروگرام کے تحت رقم کیسے ملے گی؟ حاملہ خاتون کی پہلی دفعہ مراکز صحت/ مریم ہیلتھ کلینک میں رجسٹریشن پر2 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔...
    کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس  سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون  جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
    دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
    فوٹو: فائل پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر خاتون کو ہراساں کرکے اس سے ساڑھے 3 لاکھ رشوت لینے والے کسٹم انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔فیصل آباد ایئرپورٹ پر فروری 2024 میں خاتون مسافر سے رشوت لینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کسٹم انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل کو عدالت میں پیش کر دیا۔سینئر سول جج نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایئرپورٹ پر خاتون کے پاس 2 آئی فون ہونے پر ہراساں کیا، ملزمان نے 50 ہزار رشوت، ساڑھے 3 لاکھ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کروائے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ملزمان...
    لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
      لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کر کے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا سابق چیف جسٹس کے فیصلے کے مطابق ملازم...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
    سرپم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی خاتون وکیل کے رویے پر  اظہار برہمی  کیا ہے اور جج آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ نے تقریر کرنی ہے تو ہم آپ کی تقریر سن لیتے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی. آئینی بنچ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرا ررکھا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی، دوران سماعت  درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر  عدالت نے  اظہار برہمی  کیا. جسٹس امین الدین خان  نے ریمارکس دیے کہ آپ کو عدالت کے سامنے پیش...
    لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
    لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔   ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا،  جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا  بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں ایک خاتون نے پروپوز کر دیا۔ میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ارم نامی ایک مداح نے کال کی اور لائیو شو کے دوران اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ خاتون مداح نے کال پر میزبان ندا یاسر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم! آج آپ نے اپنے شو میں میکال ذوالفقار کو مدعو کیا ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔ خاتون مداح نے مزید کہا کہ براہ...
    اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبد الغفور انجم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، سی ویو کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا تھا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون گرفتاری کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے کودی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، خاتون کے فلیٹ سے منشیات استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔ دوسری جانب خاتون کے چوتھے فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے...
    کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ...
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ پولیس کو صوبے بھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں روکنے اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور رکن اسمبلی جمیل سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبے میں امن امان برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے امن سے متعلق...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم کردہ پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا فوری ایکشن، صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک اوباش نوجوان بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو نازیبا حرکات کر کے ہراساں و پریشان کر رہا ہے۔(جاری ہے) کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق خاتون دفتر جانے کے لیے انتظار میں...
    — فائل فوٹو لاہور میں سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق خاتون نے 15 ایمرجنسی پر کال کر کے ملزم کے خلاف شکایت کی تھی۔گرفتار ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔
    لاہور میں بس اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں خاتون دفتر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔ اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری...
    JENIN, PALESTINIAN TERRITORIES: اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بزرگ خاتون سمیت 6 افراد کو شہید کردیا ہے جو حالیہ برسوں میں کارروائیوں کے دوران ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ پولیس اسپیشل فورسز کی فلسطین کے علاقے جینین میں ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے دو افراد شہید ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی شہید کردیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    8مارچ کو ہر سال خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے حوالے سے ریاستی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لے کرمستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ ایکسپریس میڈیا گروپ ہر سال خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرامز منعقد کرتا ہے، اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں برس بھی ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں اس دن کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ نبیلہ حاکم علی خان (صوبائی خاتون محتسب پنجاب) خواتین کے حوالے سے جتنا کام اب ہو...