کراچی: ٹریلر کی کار کو ٹکر پر خاتون ڈرائیور کی طیش میں آکر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے بڑھائی جارہی ہے۔
مقدمے کے متن میں درج ہے کہ دونوں افراد کی جانب سے ڈرائیورنگ کے دوران لاپرواہی برتی گئی، جب حادثہ پیش آیا تو خاتون نے طیش میں آکر پستول سے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق خاتون کے پاس نائن ایم ایم کا پستول موجود تھا، جو لائسنس یافتہ ہے، تاہم اسلحہ لائسنس 2023 میں ایکسپائر ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا
واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز قبل ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا تھا، اسی دوران خاتون نے بچے کو جنم دیا تھا اور وہ بھی چل بسا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹریفک حادثات ٹریلر خاتون فائرنگ کار سوار کراچی ہیوی ٹریفک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹریفک حادثات ٹریلر خاتون فائرنگ کار سوار کراچی ہیوی ٹریفک وی نیوز کراچی میں خاتون نے
پڑھیں:
کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔