سپریم کورٹ نے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی حاملہ خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے 167گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن بھرے کیپسول ملزمہ کے پیٹ سے برآمد ہوئے تھے۔ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت واپس لے لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ جو نکتہ ہائی کورٹ میں نہیں اٹھایا تھا وہ سپریم کورٹ میں کیسے اٹھا سکتے؟ ہائی کورٹ میں اگر میرٹ پر فیصلہ ہوا ہوتا تو عدالت کچھ کر سکتی تھی۔ مناسب ہوگا اس نئے گراؤنڈ پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

ملزمہ کو شوہر کے ہمراہ سعودی عرب جاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: درخواست ضمانت ہائی کورٹ کورٹ میں

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج

شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جے آئی ٹی میں جاری پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی چیلنج کردی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل وقاص اکرم کی درخواست پر سماعت کریں گے ، انہوں نے وکیل رضوان شبیر کیانی کے ذریعے جے آئی ٹی کے خلاف درخواست دائر کی۔واضح رہے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان سے جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کوطلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج
  • پی ٹی آئی راہنماؤں کوطلب کرنے والی جے آئی ٹی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
  • لاہور ہائی کورٹ کا کتا مار مہم روکنے کا حکم
  • ، سپریم کورٹ بار کی مولانا سے بلوچستان کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانےکی درخواست
  • بلوچستان کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں، سپریم کورٹ بار کی فضل الرحمان سے درخواست
  • بیرونِ ملک ہیروئن اسمگل کرنے والی ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج
  • کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئی
  • برطانیہ، مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • وزیراعظم سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری