لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا بچوں کی کفالت حیاتیاتی والد کی ذمہ داری قرار دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔
اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔
عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مبینہ زیادتی کے نتیجے میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا۔
عدالت عالیہ کے تحریری فیصلے کے مطابق خاتون نے بچی کے اخراجات کےلیے بائیولوجیکل والد کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔
فیصلے مطابق ٹرائل کورٹ نے دعویٰ تسلیم کرتے ہوئے بچی کا 3 ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا تھا۔ درخواستگزار نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افسوسناک خبر ، ایس ایچ او کے گھر پر بم حملہ، 4 بچوں سمیت 5 زخمی
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے والد زخمی اور ان کے 4 بھتیجے زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار جاوید زہری نے ڈان کو بتایا کہ خضدار سٹی ایریا کوشک میں نامعلوم افراد نے سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) حب سٹی قادرشیخ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ان والد زخمی ہو گئے جبکہ ان بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او قادر شیخ کے والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور بچوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔