Jang News:
2025-04-04@10:50:33 GMT

میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیا


میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اُس کے بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانے اور تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد: دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار 

اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو  قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم  کو گرفتار  کرلیا۔ 

بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق  کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ  2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ( شوہر )  کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی  میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار
  • غیرت کے نام پر سفاکیت! 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا
  • کراچی، معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے والد کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج
  • شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی خاتون اور آشنا بری
  • اسلام آباد: دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار 
  • بیوی کو قتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والا شوہر کیسے پکڑا گیا؟
  • لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار
  • لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار
  • میرپور خاص: 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق