راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔

مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔

مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے خاتون کو عملیات کے بہانے لے جا کر تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

ملزمان نے زمین کھود کر لاش کو دفنا دیا اور جرم کو چھپانے کے لیے دسمبر 2024 میں مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔ روات پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی عامل قتل کر

پڑھیں:

ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا

راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔

ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان شہری کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے اور بات 15 لاکھ روپے پر طے کرنے پر رقم کے ہمراہ چک بیلی موڑ سمیت مختلف جگہوں پر بلواتے رہے۔

ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی سربراہی میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی، جیسے ہی ملزمان رقم کی وصولی کے لیے جی ٹی روڈ پہنچے تو پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مغوی محمد نذیر کو بھی باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، ملزمان سے گاڑی اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا سابق اہلکار دو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔ انسپکڑ زاہد ظہور ایس ایچ او روات کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تعاقب میں ہیں جلد انھیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل
  • ناک کی لونگ نے قتل کا معمہ حل کر دیا؛ بھارتی بزنس مین بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار
  • اترپردیش: بیوی اور مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والا شوہر خوفزدہ، پولیس سے تحفظ کی اپیل
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار
  • کراچی میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل  کردیا
  • جعلی ویزوں  پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 مسافر گرفتار
  • ملتان :خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار
  • ایف آئی اے کا جعلی اور اسلام آباد پولیس کا برطرف اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا
  • خاتون پر بدترین تشدد کرنے والا شوہر اور دیور گرفتار