Daily Ausaf:
2025-04-05@02:42:06 GMT

دنیا کی امیر ترین خاتون کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)معروف امریکی کمپنی والمارٹ کی 75 سالہ وارث ایلس والٹن 102 بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کے ساتھ فوربس بلینیئر لسٹ 2025ء میں شامل ہو گئی ہیں۔

ایلس والٹن نے فرانسیسی کمپنی لوریل کی وارث فرانکوئس بیٹن کورٹ میئرس کو پیچھے چھوڑا ہے جنہوں نے گزشتہ سال دنیا کی امیر ترین عورت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایلس والٹن والمارٹ کے بانی سیم والٹن اور ہیلن والٹن کے ہاں 7 اکتوبر 1949ء امریکی ریاست آرکنساس کے شہر نیوپورٹ میں پیدا ہوئیں۔’

اُنہوں نے 1966ء میں بینٹن ویل ہائی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی اور پھر امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ٹرینیٹی یونیورسٹی سے معاشیات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

ایلس والٹن نے 1974ء میں 24 سال کی عمر میں لوزیانا کے ایک مشہور سرمایہ کاری بینکر سے شادی کی لیکن ڈھائی سال بعد طلاق ہو گئی۔

اس کے بعد اُنہوں نے ایک کنٹریکٹر سے دوسری شادی کی لیکن ان کی دوسری شادی بھی زیادہ نہ چل سکی۔

ایلس والٹن نے ارویسٹ بینک گروپ میں انویسٹمینٹ آپریشنز کی سربراہ بننے سے پہلے فرسٹ کامرس کارپوریشن کے لیے ایکویٹی اینالسٹ اور منی منیجر کے طور پر کام کیا۔

اُنہوں نے 1988ء میں انویسٹمینٹ بینک لاما کمپنی قائم کی جس میں وہ بطور صدر، چیئر پرسن اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کام کرتی رہیں تاہم ایک دہائی کے بعد اسے بند کر دیا گیا۔

ایلس والٹن نے نارتھ ویسٹ آرکنساس ریجنل ایئر پورٹ کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا اور نارتھ ویسٹ آرکنساس کونسل کی سربراہی کرنے والی پہلی شخصیت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا چونکہ نئے ایئر پورٹ کے لیے 109 ملین ڈالرز درکار تھے تو اُنہوں نے ذاتی طور پر 15 ملین ڈالرز دیے اور ان کی انویسٹمینٹ بینک لاما کمپنی نے بانڈز کے ذریعے 79.

5 ملین ڈالرز اکٹھے کرنے میں مدد کی۔

جس کے بعد ان کی خدمات کے اعزاز میں ایئر پورٹ کے مرکزی ٹرمینل کا نام ’ایلس ایل والٹن ٹرمینل بلڈنگ‘ رکھ دیا گیا، ایلس والٹن نے اپنے والد کی کمپنی والمارٹ کے لیے کام کرنے کے بجائے اپنے بزنس وینچرز پر توجہ مرکوز رکھی۔
مزیدپڑھیں:بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کافیصلہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا نہوں نے

پڑھیں:

نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت، روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا

لندن:

نیو یارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔

مزید پڑھیں: روس کیلیے یوکرین کیخلاف لڑتے ہوئے 12 بھارتی ہلاک اور 16 لاپتا؛ مودی سرکار کی تصدیق

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر اسمتھ گروپ کی "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24 کے دوران بھارت کو 70 سے زائد انتہائی حساس 'ٹائر 2' ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، جن میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار، اور جدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24 میں بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو 118 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپیں بھیجیں۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار نے دریاؤں کا پانی روک لیا، بنگلہ دیش میں احتجاج

اس کمپنی نے 13 بار ان حساس ٹیکنالوجیز و پرزوں کو روسی اسلحہ ایجنسی روسوبورون ایکسپورٹ کو فروخت کیا، جو امریکی اور برطانوی پابندیوں کے تحت ہے۔ روسوبورون ایکسپورٹ نے اس کاروبار کے بدلے 14 ملین ڈالر ادا کیے۔

رپورٹ کے مطابق، ہندوستان ایرو ناٹکس نے حساس پرزے خریدنے کے محض 19 دن بعد انہیں روسی اسلحہ ایجنسی کو فروخت کر دیا، اور فروری 2024 میں بھارت سے فروخت شدہ ٹیکنالوجی محض 18 دن میں روس پہنچا دی گئی۔

اس کاروباری تعلقات کو دیکھتے ہوئے ہندوستان ایرو ناٹکس کو روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کی مسلم املاک پر قبضے کی مہم تیز

اس کے علاوہ، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 2023 میں حساس آلات کی روس منتقلی پر 'ریڈ الرٹ' جاری کیا تھا، اور کاروباری اداروں کو اس حوالے سے انتباہ کیا تھا۔ ہندوستان ایرو ناٹکس امریکی حکومتی ڈیٹا بیس میں بھی روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے۔

رپورٹ کے مطابق، روسی جنگی مشینری کے لیے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ناک کی سرجری پر ہزاروں ڈالرز خرچ کرنیوالی خاتون کی زندگی بدل گئی
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا
  • سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) یو ایس اے کا ٹریبیکا میں افطار گالا
  • کیا سوزوکی کمپنی مہران گاڑی کی پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے؟
  • بھارت، روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا
  • نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت، روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا
  • 2025 کیلئے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری، سب سے زیادہ دولتمند کون قرار پایا؟جانیں
  • ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پُل سے نیچے پھینک دیا
  • 2025 کے لیے فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری