میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں خاتون نے پروپوز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں ایک خاتون نے پروپوز کر دیا۔
میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ارم نامی ایک مداح نے کال کی اور لائیو شو کے دوران اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
خاتون مداح نے کال پر میزبان ندا یاسر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ السلام علیکم! آج آپ نے اپنے شو میں میکال ذوالفقار کو مدعو کیا ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔
خاتون مداح نے مزید کہا کہ براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ مجھے اداکار سے شادی کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے کیونکہ میں واقعی ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
ندا یاسر نے لائیو شو میں غیر متوقع کال موصول ہونے پر میکال ذوالفقار سے جواب دینے کو کہا۔
میکال ذوالفقار نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی بات فون پر نہیں کرنی چاہیے، جب میں آپ سے ملوں گا تو میں اس بات کا جواب دوں گا لیکن میں اتنی محبت ملنے پر خوش ہوں۔
دوسری جانب ندا یاسر نے مداحوں سے اپنے جذبات پر قابو رکھنے اور رمضان ٹرانسمیشن میں اس طرح کی باتیں کرنے سے گریز کرنے کی درخواست کی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لائیو شو
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آگیا
فاطمہ بھٹو نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے، میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔