خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کیس کے جیل ٹرائل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ بھیجا ہوا تھا۔جیل ٹرائل کے لیے لکھے گئے مراسلے کا جواب تاحال عدالت کو نہیں ملا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی ا ئی خاتون جج
پڑھیں:
9 مئی مقدمات، عمران خان کا درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع
سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، 2 رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔