لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی پر جھگڑا شروع ہوا اور بات ہاتھ پائی تک پہنچ گی، خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

کسٹم اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والی خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس پر دیگر مسافر بھی کسٹم اہلکاروں سے لڑ پڑے، بعد ازاں کسٹم اہلکاروں نے ان مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کسٹم حکام سے  ملنے والی معلومات کے مطابق مسافروں کے قیمتی سی سی ٹی وی کیمرے اور لہنگے اور دیگر سامان کلئیر نہ کرنے پر خاتون مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں جھگڑا ہوا تھا۔

ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارتی رہی، جس پر کسٹم کی خاتون اہلکاروں نے بھی زبردست مزاحمت کرتے ہوئے ان خواتین کو پکڑ لیا جب کہ ابوظہبی سے آئی خواتین مسافروں کا لانے والا سامان ضبط کر لیا گیا اور قانون کے مطابق کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کسٹم اہلکاروں نے

پڑھیں:

تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی

تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی ، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر موجود ہیں۔

حکام کے مطابق تربیلا جھیل میں پھنسنے والی کشتی مسافروں کو تورغر سے لے کر ہری پور آرہی تھی۔

مسافروں کے مطابق کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ:جاپانی ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس وین کھائی میں جاگری،2 خواتین سمیت 9 اہلکار زخمی
  • لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی
  • خواتین ویڈیوز مارچ 2025
  • تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی
  • افغان شائقین کی پاکستان ٹیم کے خلاف بدتمیزی‘ خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی 
  • کراچی میں گاڑی پر ٹکر کے بعد ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون جیل منتقل
  • ریلوے مسافروں کےلیے خوشخبری : کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان
  • لاہور: لیہ پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • کسٹم اہلکاروں کی گاڑی سے سینکڑوں موبائل فونز کی برآمدگی پر محکمہ کا بیان سامنے آ گیا