واشنگٹن: امریکی کانگریس وومن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (Alexandria Ocasio-Cortez) نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرنا چاہیے، خاص طور پر حالیہ غزہ حملوں کے بعد یہ فراہمی بند ہونی چاہئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ہفتوں سے غزہ میں امداد روک رکھی ہے، اور گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ یرغمالیوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔

اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ امریکی کانگریس کو اپنے قوانین پر عمل کرنا چاہیے اور اسرائیل کو مزید اسلحہ بھیجنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد عالمی سطح پر تنقید کی زد میں ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیل کو

پڑھیں:

حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا، امریکا

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے یرغمالی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے کارروائی کرتے رہیں گے۔

ادھر حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے غزہ میں جارحیت نہ رکنے پر اسرائیل تک حملے بڑھانے کی دھمکی دیدی۔

واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یکطرفہ طور پر ختم کرتے ہوئے وحشیانہ بم باری کی تھی، حملوں میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ’ہمیں ہمارا مجسمہ آزادی واپس دیں‘ فرانسیسی سیاستدان کا مطالبہ اور وائٹ ہاؤس کا جواب
  • حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا، امریکا
  • یوکرین نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کی حمایت کردی
  • اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر وحشیانہ بمباری، حماس کے وزیراعظم سمیت 413 شہید، عالمی برادری کا اظہار مذمت
  • اسرائیل نے غزہ حملوں سے پہلے امریکا کو آگاہ کیا، وائٹ ہاؤس
  • امریکا اب ان اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا، فرانس کا امریکا سے مجسمہ آزادی کی واپسی کا مطالبہ
  • روس نے امریکا سے یمن پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا
  • یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں، امریکا
  • اقوام متحدہ کا امریکا اور یمنی حوثیوں سے حملے روکنے کا مطالبہ