کراچی: ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ ٹیم نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان کی بیش قیمت اوڈی کار تحویل میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے خیابان مومن، ڈیفنس میں ارمغان کے گھر پہنچ کر تلاشی لی، ایف آئی اے ٹیم نے گزشتہ روز سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔سرچ ٹیم میں ایف آئی اے کے سینئر افسران اور اہلکار شامل تھے اور اس نے گزری تھانے کی پولیس کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی.

اس دوران ایف آئی اے ٹیم نے ٹرک منگوا کر ارمغان کے گھر سے قیمتی گاڑی کو لفٹ کیا۔ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے انوینٹری تیار کی گئی. جس کے مطابق گھر سے مزید 18 لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے ہیں۔ اے وی سی سی کے چھاپے میں اس گھر سے 62 لیپ ٹاپس پہلے ملے تھے، جس سے برآمد لیپ ٹاپس کی مجموعی تعداد 80 ہو گئی ہے. ان ہی لیپ ٹاپس کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اب قتل کے اس کیس کی تفتیش باقاعدہ طور پر ایف آئی اے کو دی جائے۔ارمغان کی ملکیت بیش قیمت اوڈی کار بھی تحویل میں لے لی گئی ہے. قیمتی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے پیسوں سے خریدی گئی ہے. ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کا کہنا ہے کہ ضبط کار کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 2 روز بعد یہی ٹیم ارمغان سے بھی ملے گی اور اس سے اس سلسلے میں تفتیش کی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ ایف ا ئی اے ایف آئی اے ٹیم نے

پڑھیں:

مصطفی قتل کیس میں ایف آئی اے متحرک، سندھ پولیس کو خط لکھ دیا

ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے
مزید شواہد کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم جلد ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی

مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کی ٹیم جلد ہی ارمغان کے بنگلے کا دورہ کرے گی اور وہاں سے مزید شواہد جمع کرے گی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان اور اس سے منسلک افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ تحقیقات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ اس پیش رفت کے بعد کیس کی تحقیقات میں مزید نئے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر سے کال سینٹر کے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیے
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیدیا
  • چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی
  • چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
  • مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے
  • مصطفی عامر قتل کیس : ایف آئی اےاینٹی منی لانڈرنگ ونگ نے تحقیقات شروع کردیں
  • آئی ایم ایف مذاکرات، جائیداد کی غلط قیمت ظاہر کرنے پر کارروائی ہوگی
  • مصطفی قتل کیس میں ایف آئی اے متحرک، سندھ پولیس کو خط لکھ دیا