اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکہ ، پی ٹی آئی کارکنان کو تحویل میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے تاہم علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے گورک پور کے مقام پر روک دیا گیا، اڈیلہ جیل کے دونوں اطراف راولپنڈی پولیس کے ناکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں لے لیا پی ٹی ا ئی تحویل میں جیل کے
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف بیلا روس سے لندن پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر ایون فیلڈ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں ایون فیلڈ پر مظاہرہ کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جائے گا، مسلم لیگ ن لندن
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے لندن پہنچنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھی تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی۔
صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری ایون فیلڈ کے باہر پہنچ گئی، اور پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں شریف فیملی کے ارکان پر انگلینڈ میں پرتشدد حملے کا خطرہ، لندن پولیس نے آگاہ کردیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرتے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج ایون فیلڈ کارکنان آمنے سامنے نواز شریف وی نیوز