City 42:
2025-02-12@15:45:28 GMT

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن  میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی  تھیں۔

سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

بعد ازاں راولپنڈی پولیس سیمابیہ طاہر کو لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئی،  تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کی گئی ضمانت کی تصدیق کی جائے۔

26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر راشدکیانی بھی تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئے، سیمابیہ طاہر کے وکلاء بھی اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئے۔

 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیمابیہ طاہر کو

پڑھیں:

صوابی پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کےمقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان صوابی پولیس کےمطابق ایس ایچ او تھانہ صوابی الطاف خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے14سالوں سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم نظار کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔مذکورہ ملزم نے 12جنوری 2011 کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ناصر خان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ صوابی منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر کو رہا کر دیاگیا
  • پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا
  • پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر زیر حراست
  • نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو حراست میں لے لیا گیا
  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
  • صوابی پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار