ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں، ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہیں۔ کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں، کونسل میں فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کیساتھ جائز قرار دیا، دیگر مکاتب فکر کے علماء نے معاملے پر مہلت مانگ لی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث کے بعد مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ ارکان کے کئی سوالات کے جواب دیئے گئے، بحث اور سوالات و جوابات کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں، ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہیں۔ کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں، کونسل میں فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کیساتھ جائز قرار دیا، دیگر مکاتب فکر کے علماء نے معاملے پر مہلت مانگ لی، جس پر معاملے اگلے اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل پھر ہوگا، آج کے اجلاس میں دوسری شادی پر پہلی بیوی کا شادی معاہدہ ختم کرنے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا  گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل پیش کی گئیں کونسل میں بینک کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مو¿قف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس مین نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے موثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی جائیں گی، قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈراموں میں قومی موضوعات اپنائے جائیں گے، چاروں صوبوں نے فلم اور ڈراموں میں شرپسندوں کے بیانیے کا موثر مقابلہ کرنے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے، ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ
  • اپوزیشن کا عید کے بعد احتجاج غیر یقینی کا شکار، جماعت اسلامی نے معذرت کرلی
  • سندھ حکومت کا فوری مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کیلئے وفاق کو خط
  • ملتان، قائد ملت جعفریہ کے حکم پر یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی مظاہرہ 
  • جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ
  • ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر
  • علما نوجوانوں کو منفی رویوں سے بچائیں، ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کیلئے جان لڑا دیں گے: شہباز شریف
  • ناکامیوں کی ایک طویل داستان
  • اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی، ذرائع