پاکستانی کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔
اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ان کی فیملی کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔
دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور اماراتی حکام سے رابطہ کیا جس پر خاتون کی آمدورفت محدود کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا۔
اب اونیجا کو دبئی سے امریکا بھیجنا پھر مسئلہ بن رہا ہےکیونکہ خاتون نے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ وزٹ ویزا پر ہیں اس لیے اسے زبردستی نہیں بھیجا جا سکتا، کسی وجہ سے اگر خاتون کو دبئی سے ڈی پورٹ بھی کیا جائے تو کوئی ائیر لائن یا پائلٹ اس ‘ابنارمل خاتون کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر 15 گھنٹے طویل پرواز میں لے جانے پر آمادہ نہیں۔
ممکنہ طور پر خاتون کو اگلے سفر کے لیے راضی کرکے ہی امریکا بھیجا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تجارتی رویے پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا، خاص طور پر چین بھی نہیں بچے گا۔
اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے، اسی لیے اس پر سخت ٹیرف لگائے جائیں گے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ موبائل فونز پر ٹیرف جلد نافذ کیا جائے گا، تاہم اس میں کچھ لچک رکھی جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹرز پر بھی ٹیرف کی شرح اگلے ہفتے کا اعلان کریں گے، البتہ کچھ کمپنیوں کے لیے رعایت دی جا سکتی ہے۔
اس کے برعکس، چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی مکمل طور پر ختم کرے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور غیرمنصفانہ اقدامات ختم کرے۔
یاد رہے کہ اس وقت امریکا نے بیشتر چینی مصنوعات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جبکہ چین نے بھی جواباً 125 فیصد ٹیرف امریکی اشیاء پر نافذ کر دیا ہے۔