سندھ بھر کے وکلاء کا ایس ایس پی حیدرآباد کو ہٹانے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آل سندھ وکلاء کنونشن نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہٹانے کےلیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کنونشن ہوا، جس میں کراچی سمیت مختلف بار کے عہدیداران شریک ہوئے۔
اس دوران حیدرآباد ڈسڑکٹ بار کے صدر اشعر مجید کھوکھر اور کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کیا۔
اشعر مجید کھوکھر نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوا تو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔
عامر نواز نے کہا کہ ایس ایس پی سے متعلق معاملہ غیر ضروری طور پر ایک ماہ سے الجھا کر رکھا ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وکلاء تھک جائیں گے، ہم واضح کردیں کہ وکلاء نہیں تھکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم لانگ مارچ پر جا رہے ہیں تو آپ اس کے کاز کو بڑھائیں، اس میں 26ویں آئینی ترمیم کے ایشو کو ایڈ کریں۔
صدر کراچی بار نے یہ بھی کہا کہ ہم سب یہاں حیدرآباد آئیں گے اور مل کر کراچی جائیں گے، ایک بار ہم لانگ مارچ کرنے نکل پڑے پھر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی کہا کہ
پڑھیں:
سندھ: پرائیویٹ اسکولوں کا ڈیٹا جمع کرانے کیلئے آخری یاددہانی مراسلہ جاری
— فائل فوٹونجی اسکولوں کی مانیٹرنگ اور کنٹرول کرنے والے ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے اسکول ڈیٹا جمع کرانے کے لیے آخری یاد دہانی کا گشتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر رفیعہ ملاح کے مراسلے میں نجی اسکولوں کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ انہیں مورخہ 22-01-20 کے مطابق براہِ راست معلومات جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جامع ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ: http://drips.gos.pk پر دستیاب ہے۔
محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں ’ہفتہ حب الوطنی‘ منانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
مراسلے کے مطابق ڈیٹا جمع کرانے کی ابتدائی آخری تاریخ 25 فروری 2025ء مقرر کی گئی تھی، تاہم پرائیویٹ اسکولوں کے پرنسپلز اور ایڈمنسٹریٹرز کی درخواستوں پر ڈیڈ لائن میں 15 مارچ 2025ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکولوں (چاہے وہ رجسٹرڈ ہوں یا غیر رجسٹرڈ) کو ایک بار پھر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 15 مارچ 2025ء تک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے فارم کو مکمل کر کے مطلوبہ معلومات جمع کرائیں۔
مراسلے میں انتباہ کیا گیا ہے کہ براہِ کرم نوٹ کریں کہ اس آخری تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، وہ اسکول جو مقررہ مدت کے اندر تعمیل کرنے میں ناکام رہتے ہیں ان کی رجسٹریشن اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ مطلوبہ معلومات جمع نہ کرا دی جائیں۔