Express News:
2025-03-03@09:22:14 GMT

زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

زلزلہ کچھ لوگوں کے لیے جذباتی طور پر اتنا خوفناک ہو سکتا ہے کہ انہیں شہروں یا عام گھروں میں رہنا ترک کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

ایک ترک شخص جس نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا، دو سال سے ایک چھوٹے سے غار میں تنہا رہ رہا ہے۔ کیونکہ وہ اسے کسی بھی انسان کے بنائے ہوئے ڈھانچے سے زیادہ زلزلے سے محفوظ سمجھتا ہے۔

فروری 2023 میں، جنوبی ترکی 7.

8 کے زلزلے سے لرز اٹھا جس نے دسیوں ہزار افراد کی جانیں لے لیں اور کئی رہائشی علاقوں کو ملبے میں تبدیل کر دیا۔

تین بچوں کے والد علی بوزولان بھی زلزلے میں اپنا گھر کھو بیٹھے۔ اگرچہ وہ اور ان کا خاندان بچ گیا،  تالم علی زلزلوں سے اتنا گھبرا گئے کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب کسی عمارت میں نہیں رہنا چاہتے۔

اس کے بجائے، انہیں اپنے شہر کے مضافات میں ایک چھوٹا اور پرامن غار ملا اور انہوں نے اسے ایک آرام دہ گھر میں تبدیل کر دیا۔

اگرچہ اپنے گھروالوں کو اپنے اس غیر معمولی گھر میں رہنے پر وہ رضامند نہیں کرپائے لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ وہ خوش اور پر سکون ہیں۔
 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شهید سید حسن نصر الله کی نماز جنازہ میں کثیر عوامی شرکت نے دنیا کو حیران کردیا

اپنے ایک بیان میں شیخ علی دعموش کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی مقاومت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ "شیخ علی دعموش" نے کہا کہ ہماری عوام کی مقاومت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید "سید حسن ںصر الله" اور شہید "سید ہاشم صفی الدین" کی نماز جنازہ میں کثیر افراد کی شرکت نے یہ ثابت کیا کہ ہماری عوام میدان میں نکلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس روحانی اجتماع میں شریک افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن آپ کا دن تھا جو حقیقتاََ الله کے دنوں میں سے ایک اور آپ کی عظیم کامیابی کا دن تھا۔ آپ تمام مردوں، خواتین اور بچوں کا شکریہ۔ آپ کی آہوں، سسکیوں اور دشمن کے مقابلے میں اٹھتے ہوئے ہاتھوں کو سلام۔ شیخ علی دعموش نے عراق و ایران کی حکومتوں اور عوام، رہبر معظم انقلاب بالخصوص یمن کی حکومت، عوام اور مجاہدین کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بیروت میں  شہدائے القدس کی نماز جنازہ میں بے پناہ افراد نے شرکت کی جس کی عرب دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ اس اجتماع کی کوریج دنیا بھر کے مین اسٹریم میڈیا نے کی۔ جن میں الجزیرہ پیش پیش رہا۔ مغربی میڈیا کی کوشش رہی کہ وہ اس روحانی اجتماع کو کم رنگ کرے لیکن انسانوں کے بہتے سمندر نے مغرب کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس پُرسوز موقع پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے بیروت بلیوارڈ پر شرکت کی اور سید حسن نصر الله سید هاشم صفی‌ الدین کو الوداع کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمرکوٹ: کپری برادری کے گروپ نے مخالف کے گھر میں لوٹ مار کرکے مکان مسمار کردیا
  • گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو بغیر سحری روزہ پر مجبور کردیا، ایم کیو ایم
  • بلوچستان ؛ زلزلے کے شدید جھٹکے
  • قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کھٹمنڈو زلزلے سے لرز اٹھا، 6.1 شدت کا جھٹکا محسوس کیا گیا
  • ٹرمینیٹر، ٹائٹینک اور اوتار فلموں کے خالق نے امریکا چھوڑ دیا
  • شهید سید حسن نصر الله کی نماز جنازہ میں کثیر عوامی شرکت نے دنیا کو حیران کردیا
  • اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مجبور کیا جائے، حماس
  • مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی چاند نظر نہیں آیا