جیکب آباد: گھر کی کچی دیوار گرنے سے 1 ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک گھر کی کچی دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
کچی دیوار گرنے کا واقعہ نصیب اللّٰہ کھوسو میں پیش آیا۔
اہل علاقہ نے ديوار کا ملبہ ہٹا کر تمام لاشیں نکال لیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ امینا، 12 سالہ حسان، 8 سالہ سعدیہ اور 6 سالہ رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاپتا افراد کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا
اسلام آباد:لاپتا افراد سے متعلق درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔ اسپیشل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا ، جس میں جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے ۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں۔ بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔