صدر مملکت نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے علی زرداری

پڑھیں:

بنوں کینٹ ؛ سیکورٹی فورسز نے  خوارجیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، 6 خوارج جہنم واصل

سٹی 42: بنوں کینٹ پر سیکورٹی فورسز نے   فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنا دیا  ، چھ خوارجیوں کو جنہم واصل کردیا گیا 

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے  بنوں کینٹ کے باہر   گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی،  چھ خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ، 

شائقین کرکٹ میچ ٹکٹ ری فنڈ کروا سکتے ہیں

دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور  قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا، 

متعلقہ مضامین

  • بنوں کینٹ حملے میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • بنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
  • صدر آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ میں افطار کے دوران دہشتگرد حملے کی مذمت
  • وزیر اعظم  کا بنوں کینٹ پر حملے کی مذمت ،شہریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
  • صدر مملکت اور وزیر داخلہ کی بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
  • بنوں کینٹ ؛ سیکورٹی فورسز نے  خوارجیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، 6 خوارج جہنم واصل
  • بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصو کرلیا گیا
  • رمضان المبارک
  • رمضان المبارک میں صحت مند رہنے کے طریقے: روزے کے دوران توانائی اور تازگی برقرار رکھیں