صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2025ء ) جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، شکیل احمد کو صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی محمد اظہر نے بتایا کہ ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل احمد بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے، مبینہ طور پر ملزم نشے کا عادی ہے، دماغی توازن بھی درست نہیں، ملزم کی گرفتاری جلد یقینی بنائی جائے گی۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کو گھر کے سامنے شہید کیا گیا، یہ بدترین درندگی ہے، بڑے بھائی مجھے بہت عزیز تھے، وہ میرے دست و بازو تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سابق سینیٹر مشتاق احمد گھر کے سامنے بڑے بھائی

پڑھیں:

سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور:

جماعت اسلامی کے سابق امیر خبر پختونخوا و سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کے مطابق ملزم نے پہلے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیے گئے تھے۔

بیچ بچاؤ کے درمیان شکیل خان خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اس کا دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے، ملزم کی کی گرفتاری جلد یقینی بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
  • سینیٹر مشتاق کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج
  • مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان گھر کے سامنے فائرنگ سے جاں بحق
  • صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی قتل