کے پی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فوٹو فائل
وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔
اسکیم کے تحب صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی، پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیے جائیں گے۔
مفت سولر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے، ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں، پروگرام شفاف ہوگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فیز ون کے بعد فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، صوبے میں بجلی مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا، ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں، ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا، اپنے ضلع کو بھی پیچھےچھوڑا، میرٹ پر سولر دیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا قرعہ اندازی ہوگی، کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، انڈیکس 111977 پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 977 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 475 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔