پنجاب پولیس کا شہداء کے اہلخانہ کے لیے رمضان پیکیج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صوبہ بھر میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کر لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے بھر میں شہداء پولیس کے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکج پہنچایا گیا۔
اس موقع پر سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایس پیز سمیت سینئر پولیس افسران نے شہداء کے گھروں کا دورہ کیا، اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول اور مٹھائی بھی پیش کی۔
سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو رمضان المبارک کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسران نے شہداء پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں رمضان پیکج اور شہداء میڈلز بھی دیے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس خوشی اور غمی کے لمحات سمیت تمام تہواروں پر اپنے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق رمضان پیکج کے تحت پولیس ویلفیئر فنڈ سے اشیائے خورد و نوش پر مشتمل سامان شہداء کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس رمضان پیکج شہداء کے نے شہداء
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔
گندم کٹائی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟
انہوں نے کہا کہ انشااللہ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی، کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیکج کسان گندم وزیراعلی